حکومت گرانے کے لیے بی جے پی پیسے جمع کررہی ہے: کمارسوامی

بنگلور:15؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع) کرناٹک کے وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی نے دعوی کیا ہے کہ اپوزیشن پارٹی بی جے پی ان کی حکومت گرانے کی کوشش کررہی ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی کے چند کارکنان ان کی سرکار گرانے کے لیے کانگریس اور جنتادل (ایس) کے ممبران کو رشوت دینے کی کوشش کررہے ہیں۔اس موقعے پر وزیر اعلیٰ نے بی جے پی کے 'تخریبی عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا  انتباہ دیا ہے۔  کمارسوامی نے صحافیوں سے کہا'چاہے وہ رزورٹ یا کٹیا تیار رکھیں،میں سب کچھ کے لیے تیار ہوں'۔ 

انہوں نے کہا،'موجودہ وقت میں پیسے کی ادائیگی  پیشگی کے طور پر کیا جارہا ہے۔ میں اس سے زیادہ کچھ نہیں کہوں گا۔ آپ کو اس کے بارے میں بعد میں پتہ چل جائے گا'۔ 

وزیر اعلیٰ نے الزام لگایا کہ کچھ''سرغنہ'' ہیں جو ان کی سرکار کو گرانے میں لگے ہیں۔ کمار سوامی نے کہا کہ ''کیا مجھے پتہ نہیں ہے؟ کیا میں خاموش رہوں گا؟ کیا مجھے نہیں معلوم ہے کہ پیسے کہاں سے جمع کیے جارہے ہیں، اور رقم کو جمع کرنے کے پیچھے سرغنہ کون ہے؟ میں نے قانونی کارروائی کے لیے ضروری اقدامات کو پہلے سے ہی شروع کردی ہے ،میں ایک مضبوط اور مستحکم سرکار دینے کی لیے ہر فیصلہ کروں گا''۔ 

کسی کا نام لیے بغیر کمار سوامی نے کہا کہ ایک سرغنہ نے ان کی بیوی اور بیٹے کے قتل کے لیے ایک کافی پلانٹر کو مشتعل کیا تھا جبکہ دوسرے نے 9 سال قبل میونسپل کارپوریشن دفتر میں آگ لگادی تھی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ سرکار گرانے کے لیے یہی لوگ پیسے جمع کررہے ہیں۔ یہ پوچھنے پر کہ سرکار گرانے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی کیوں نہیں ہورہی ہے

کمار سوامی نے کہا کہ کہ جو کچھ ہو رہا ہے اس سے وہ فی الحال متاثر نہیں ہورہے ہیں اور بالکل مطمئن ہیں۔انہوں نے بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ سرکار گرانے کے بارے میں ایک کے بعد ایک وقت حد مقرر کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا''نیا ہدف پیر کو رکھا گیا ہے، جو بڑھ کر دو اکتوبر ہوجائے گی اور اس کے بعد دسہرا، مجھے لگتا ہے کہ ان کا یہ منصوبہ وقت سے ساتھ بڑھتا رہے گا''۔دوسری طرف بی جے پی نے وزیر اعلیٰ کے الزامات کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی کبھی ایسی سرگرمیوں میں شامل نہیں رہی ہے۔

  •  

 

Share this post

Loading...