بھٹکل 27؍ ستمبر 2018(فکروخبر نیوز) نشہ آور اشیاء سے ہونے والے نقصانات سے عوامی طور پر بیداری پیدا کرنے کے لیے جے سی آئی بھٹکل یونٹ کی جانب سے ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں انجمن کے این سی سی کے طلباء، ہائی اسکول اورپرائمری اسکولوں کے طلباء نے حصہ لیا۔ ریلی کا آغاز نیو انگلش اسکول سے ہوا جس کے بعد شمس الدین سرکل ، بازار سے ہوتے شہری پولیس تھانہ تک ریلی ختم ہوئی ۔ طلباء نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھارکھے تھے اور نعرہ بازی بھی کررہے تھے۔ اس موقع پر جے سی آئی بھٹکل کے صدر عبدالجبار ، ڈی وائی ایس پی ، ویلینٹائن ڈیسوزا ، ناصر جوشیدی ، سی پی آئی گنیش اور کالج اور اسکولوں کے اساتذہ موجود تھے۔
Share this post
