بنٹوال : 02؍مارچ2018(فکروخبر/ذرائع) موڈ بدری اور بنٹوال کے درمیان راستہ کھدائی کے لئے طلب کی گئی جے سی بی مشین بے قابوہو کر سڑک کنارے گڑھے میں گرنے سے ڈرارئیو ر کے شدید زخمی ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے ،یہ حادثہ کل بنٹوال کے تاکوڑے نامی علاقہ میں پیش آیا ،رپورٹ کے مطابق تاکوڑے میں راستہ کی مرمت کا کا م جاری تھا ،جے سی بی سے راستہ کی کھدائی کی جارہی تھی کہ اسی دوران ڈرائیورجے سی بی پر قابو نہ رکھ سکا اور جے سی بی سیدھے سڑک سے اتر کر گڑھے میں گر گئیِ حادثہ میں ڈرائیور کو چوٹیں آئی ہے ،جسے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔
Share this post
