بنگلوو 06/ جون 2019(فکروخبر نیوز) ریاست بھر میں ہر ماہ کے چوتھے سنیچر کو ریاست کے تمام سرکاری ملازمین کو چھٹی دینے کا فیصلہ کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔اس کابینہ کے اجلاس کی صدارت وزیر اعلیٰ کمارا سوامی کررہے تھے۔ جمعرات کو منعقدہ اس اجلاس میں یومِ پیدائش کی چھٹیوں میں کسی بھی چھٹی کی کٹوتی نہیں کی گئی ہے لیکن اس اجلاس میں بیماری کی رخصت جو اس سے قبل سال میں پندرہ روز تھی، گھٹا کر دس کی گئی ہے۔ بعض تنظیموں کی جانب سے اس چھٹی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں دوسری ریاستوں کے مقابلہ پہلے ہی چھٹیاں زیادہ ہیں۔ ایسے میں چوتھے سنیچر کو بھی چھٹی کا اعلان کرنا نامناسب ہوگا۔ واضح رہے کہ ہر ماہ کے چوتھے سنیچر کو چھٹی دینے کی مانگ سرکاری ملازمین کی طرف کی جارہی تھی اور اسی کو دیکھتے ہوئے کابینہ کے اجلاس میں اس بات کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ اس بات کی اطلاع دیہی ترقی اور پنچایت راج کے وزیر رکرشنا بیرے گوڑا نے دی ہے۔
Share this post
