بارش کی وجہ سے جاسمین پھولوں کی قیمتوں میں آئی ہے کمی

بھٹکل 28/ جون 2019(فکروخبر نیوز)  جاسمین پھول ساحلی کرناٹکا اور خصوصاً بھٹکل کی پہچان ہے۔ یہاں شادی کی ہر تقریبات کا یہ حصہ رہتی ہیں۔ دلہنوں کے ساتھ ساتھ دلہوں کو بھی ان کی مالا پہناکر خوشیوں کا اظہار کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ گھروں میں وقتاً فوقتاً منعقد ہونے والی دیگر تقریبات بھی جاسمین کے بغیر نہیں ہوتی ہیں۔ ہر عمر کی خواتین اس کو پہن کر اپنے گھروں کو اس کی خوشبوؤں سے معطر کرتی ہیں۔ شادی بیاہ ہو یا گھروں میں دعوتوں کا اہتمام، عید کے مواقع ہو یا پھر دیگر تقریبات، ہر تقریبات میں کی خوشیاں اس کے بغیر مکمل نہیں ہوتی ہیں۔ 
    اس کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ ہر موسم میں دستیاب رہتی ہیں لیکن موسم کے اعتبار سے اس کی قیمتوں میں بڑا فرق آتا ہے۔ گرمی کے دنوں میں جہاں اس کی قیمتیں گھٹ جاتی ہیں تو عیدین اور تہواروں کے مواقع پر اس کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگتی ہیں۔ گز کے حساب سے فروخت کیے جانے والے اس  پھول کی قیمت بسااوقات ایک گز کے لیے ساٹھ روپئے سے بھی تجاوز کرجاتی ہے۔
    گرمی کے موسم میں شدیدگرمی کے باعث یہ پھول جلد مرجھا جاتے ہیں تو اس کے ایک گز کی قیمت پانچ روپئے سے دس روپئے بھی ہوجاتی ہے۔ اسی طرح بارش کے موسم تقریبات منعقد نہ ہونے کی وجہ سے بھی اس کی قیمتیں گرنے لگتی ہیں۔ ساحلی کرناٹکا میں دھوپ اور بارش کی آنکھ مچھولی کے درمیان اس کی قیمتوں میں بھاری کمی آئیں ہیں۔ بھٹکل سمیت، کنداپور، اڈپی اور منگلور میں بھی اس کی قیمتوں میں فرق آیا ہے۔ مئی میں دس گز 750 سے 800روپئے فروخت کیے گئے ہیں وہیں اب دس گز کی قیمت سو روپئے ملنی بھی مشکل ہے۔ ان حالات میں اس کی بیوپاریوں کی پریشانیوں میں اضافہ فطری بات ہے۔ 

Share this post

Loading...