کاروار 26؍ دسمبر 2018(فکروخبر نیوز) سفر کرنے کے دوران اپنے ساتھ جانور یا پرندہ ہو اس کا ٹکٹ لینا کبھی نہیں بھولیں ، اس لیے کہ قانون کے مطابق جانور اور پرندہ کا بھی سفر کرنے کے دوران کرایہ ادا کرنا ضروری ہے اور ادا نہ کرنے پر آپ پر جرمانہ بھی عائد کیا جاسکتا ہے۔ اسی طرح کا ایک واقعہ مڈگاؤں سے بھٹکل آنے والی ایک بس میں پیش آیا جس میں افسران نے ایک شخص پر جانور کا کرایہ ادا نہ کرنے پرچار سو روپئے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ عام طو رپر اپنے ساتھ جانور ہو تو اس کا کرایہ مسافر نہیں نکالتے جبکہ قانون کے مطابق جانور چار پہیوں والا ہو تو پورا کرایہ اور دو پیر والا ہو تو آدھار کرایہ دینا پڑتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مڈگاؤں سے بھٹکل آنے والی بس پر جب کاروار سے انکولہ آنے کے لیے ایک مسافر سوار ہوا تو اس نے اپنے پالتو کتے کو بھی سوار کرالیا اور کرایہ لیتے ہوئے صرف اپنا کرایہ لیا۔ اہم شاہراہ پر چیکنگ کے دوران جب افسران نے دیکھا کہ مسافر نے صرف اپنا کرایہ لیا اور کتے بغیر کرایہ کے سفر کررہا تھا تو قانون کے مطابق مسافر چار سو روپئے کا جرمانہ لگادیا۔ اسی طرح تینتیس روپئے کرایہ ادا نہ کرنے پر چار سو روپئے کا جرمانہ عائدکیا گیا ۔
Share this post
