جنتا ویدیا اسکول مر ڈیشور کے ستاون سال مکمل ہو نے پر گولڈن جبلی کا انعقاد

اس موقع پر شری متی مو گیر نے اس اسکول میں تعلیم حا صل کر نے والے طلباء کی قومی اور سما جی خدمات پر خوشی کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ آئندہ بھی اسی طرح کے لا ئق اور فائق طلباء کو تیار کر نے کے لئے کوششیں جاری رکھنی چاہئے جو عوام کی خدمات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے اپنے ادارہ کا نام بھی روشن کریں۔ مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کر نے والے مر ڈیشور مسلم ایجوکیشن سو سائٹی کے ذمہ دارجناب عبدا لغفورحا جی امین نے اسکول کے ذمہ داران اور اساتذہ کی جانب سے کی جانے والی کو ششوں کی سراہنا کر تے ہو ئے کہا کہ بچوں کو صرف تعلیم دینا مقصد نہ ہو بلکہ بچوں کے مستقبل کے بارے میں بھی ہم فکر مند رہیں ،تنظیم نائب صدر جناب عنا یت اللہ شاہ بندری نے کہا کہ بچوں کی تعلیمی صلا حیت کو بیدار کر نے اور اس کو پروان چڑھا نے کے لئے اسکول کی جانب سے جو کو ششیں ہو رہی ہیں وہ قابل تعریف ہیں۔اس موقع پر طلباء کی تحریری اور تقریری صلا حیتوں کو اجا گر نے کے لئے تعلقہ کے سبھی ہا ئی اسکول طلباء کے مابین تقریری اور مضمون نویسی مقا بلوں کا انعقاد کیا ،جس میں ممتاز طلباء کو انعامات اور سرٹیفیکٹ سے بھی نوا زا گیا ،جب کہ اسکول کے پرا نے طلباء کو قومی اور سما جی میدان میں ان کی خدمات پر ان کی شال پوشی بھی کی گئی ،اس کے علاوہ پروگرام کے کنوینر جناب ایس ایس کامتھ نے جئے شری موگیر کی خدمت میں ایک یادداشت بھی پیش کی جس میں بیت الخلاء کی تعمیر کا مطالبہ کیا گیا ہے ،واضح رہے کہ پروگرام کا آغازجناب سبریا نائیک کی صدارت میں صبح 11 بجے کیا گیا جو دوپہر تک جا ری رہا ،استقبالیہ کلمات اسکول کے پرنسپال مسٹر سندیش نے پیش کئے ،شکریہ کے کلمات اسکول کے ٹیچر شری متی آشا کلمانی نے اداکئے ،پراگرام کے اخیر میں تمام ممتاز طلباء کو انعامات سے نوازا گیا ،

Share this post

Loading...