جنتا کرفیو :  بھٹکل تنظیم نے کاروبار بند کرنے کی گذارش کی

بھٹکل 21/ مارچ 2020(فکروخبر نیوز)  وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے کرو نا وائرس کی روک تھام کے پیشِ نظر عوامی بیداری کے لیے کیے جانے والے جنتا کرفیو کو لے کر بھٹکل تنظیم نے بھی ایک سرکیولر جاری کیا ہے۔ تنظیم کی جانب سے جاری سرکیولر میں کہا گیا ہے کہ بروز اتوار 22مارچ 2020کو وزیر اعظم نریندری مودی نے کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے عوام میں بیداری لانے کی غرض سے جنتا کرفیو کی جو اپیل کی ہے اس پر عمل کیا جائے اور اپنے کاروبار کو ایک روز کے لیے بند رکھا جائے۔ کارو باری سرگرمیوں کو بند رکھنے کے ساتھ ساتھ عوام سے بھی گذارش کی گئی ہے کہ غیر ضروری چہل پہل سے بالکل احتراز کریں۔ 

Share this post

Loading...