قسمت اچھی رہی کہ گولی صرف اس کی جیب کے شیشہ میں لگی جس سے جیب کا شیشہ ٹوٹ گیا ، بتایا جارہا ہے کہ اس حادثہ میں افسر بال بال بچ نکلا ،گولی چلنے کے ساتھ جیسے ہی افسر اپنی جیب سے باہر نکل کر حملہ آروں کی نشاندہی کرنا چاہی توحملہ آور وہاں سے فرار ہو گئے ، انکولہ پولس تھانہ میں معاملہ درج کر لیا گیا ہے واقعہ کو لے کر کئی سارے سوالات کیے جارہے ہیں ۔ بعض افراد سے ذاتی دشمنی بتارہے ہیں تو بعض اس کے دیگر وجوہات بیان کررہے ہیں۔ پولس تحقیقات کر رہی ہے ۔
Share this post
