اندھی سیاست کے جنون میں انسانی اقدار ہوئیں پامال : جناردھن ریڈی کے متنازعہ بیان پر ان ہی کی پارٹی لیڈران نے کی مخالفت

بنگلورو 31؍ اکتوبر 2018(فکروخبر نیوز) اندھی سیاست میں انسانی اقداروں کو بھی پامال کرتے ہوئے وزراء اپنے حریفوں پر ایسے طنز کسنے لگتے ہیں جس سے انسانیت بھی شرمسار ہوجاتی ہے۔ اس کی تازہ ترین مثال بی جے پی کے رکنِ اسمبلی جناردھن ریڈی کی ہے جنہوں نے سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا کے بیٹے کی موت کو سدارامیا کے کرتوت قرار دیا۔ سدارامیا نے اپنے خاص انداز میں اس کا جواب دیتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ ’’جناردھن ریڈی نے کہا کہ میرے بیٹے کی موت خدا کی طرف سے میرے لیے سزا ہے لیکن میں خدا سے دعا کرتا ہوں کہ ریڈی کو اس طرح کی سزا نہ ملے۔ ریڈی کے اس متنازعہ بیان کے بعد سوشیل میڈیا پر لفظی جھڑپ تیز ہوگئی ہے اور اکثر لوگ سدارامیا کی حمایت میں آگئے ہیں۔ بی جے پی لیڈران نے بھی جناردھن ریڈی کے اس بیان پر مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے ان کے اس فعل کو غیر انسانی قرار دیا ہے۔ بی جے پی کے ریاستی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ کرناٹک بی ایس ایڈوروپا نے جناردھن ریڈی کو معافی مانگنے کے لیے دباؤ ڈالاجس کے بعد جناردھن ریڈی نے معافی مانگ لی ہے۔ ملحوظ رہے کہ سال 2016میں سدارامیا کے بیٹے راکیش سدارامیا (39) کی بیلجیم میں موت واقع ہوگئی تھی۔

Share this post

Loading...