بلاری 07؍ نومبر 2018(فکروخبر نیوز) بی جے پی رکن اسمبلی جناردھن ریڈی کے دوبارہ جیل کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں ، اطلاعات کے مطابق اس نے منسوخ شدہ نوٹ بدلنے کے لیے غیر قانونی طریقہ اختیارکیا تھا ۔ پولیس ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق اس معاملہ میں سینٹرل کرائم برانچ بنگلور کے افسران اسے عنقریب نوٹس بھیجنے والے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ ریڈی قریبی ساتھی پولیس حراست میں ہیں جن کی شناخت امبیڈنٹ کمپنی کے مالک فرید ، برجیش اور کنڈراکٹر رمیش کوٹاری کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔یہ بھی کہا جارہا ہے کہ پولیس اہلکار ریڈی کے ایک اور قریبی کوگرفتار کرنے کی تیاری کررہی ہے جو اس معاملہ میں اہم ملزم مانا جاتا ہے۔
Share this post
