بھٹکل 03؍ جنوری2021(فکروخبرنیوز) بھٹکل کی مشہور شخصیت جناب سعید دامودی صاحب دبئی میں انتقال کرگئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ انہوں نے اپنی عمر کی نواسی بہاریں دیکھیں۔ مرحوم جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے رکن شوری، مولانا ابوالحسن علی ندوی اسلامک اکیڈمی بھٹکل کے ٹرسٹی، انجمن حامی مسلمین بھٹکل کے سرپرست تھے۔ دبئی کے مشہور و معروف النوائط ٹریڈرس کے مالک تھے۔
ادارہ فکروخبر ان کے ایلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے اور جملہ پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین
Share this post
