بھٹکل14؍اگست 2024 (فکروخبرنیوز) ہمارے تمام قارئین کو یہ خبر نہایت رنج اور غم کے ساتھ دی جارہی ہے کہ فکروخبر کے بانی وایڈیٹر انچیف مولانا سید ہاشم ایس ایم ندوی کے والدِ ماجد جناب نظام ایس ایم صاحب انتقال کرگیے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون
مرحوم گذشتہ چند دنوں سے علیل چل رہے تھے اور آج قریب صبح نو بجے انہوں نے داعئ اجل کو لبیک کہا۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ جمعہ مسجد تنظیم (ملیہ) میں بعد عشاء ادا کی جائے گی۔
مرحوم صوم و صلوۃ کے بڑے پابند تھے۔ علماء اور صلحاء نے بڑا گہرا تعلق تھا۔ خصوصاً بھٹکل میں تبلیغی جماعت کے کام کی شروعات میں مرحوم کا بڑا وافر حصہ رہا ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے ، جنت الفردوس میں انہیں اعلیٰ مقام عطا کرے۔ اور ان کے تمام پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین
مرحوم بھٹکل کی مشہور شخصیت سابق امام وخطیب جامع مسجد بھٹکل اور سابق مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل حضرت مولانا عبدالباری صاحب ندوی رحمۃ اللہ علیہ کے سسر ہیں۔
Share this post
