بھٹکل 14/ مئی 2021(فکرو خبر نیوز) ملی ، تعلیمی اور سماجی خدمات کے لئے جانی پہچانی شہر بھٹکل کی مشہور شخصیت جناب صدیق محمد میراں(ہندا میراں) اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔
موصوف شہر بھٹکل میں تعلیمی رجحان کو ترقی دیتے ہوئے اپنی بے پناہ صلاحیتیں قوم و ملت کے لئے وقف کرنے والی شخصیت جناب آئی ایچ صدیق صاحب کے نواسے تھے۔ ہمیشہ اپنی قوم کے لئے فکر مند رہے اور اپنی پوری زندگی مختلف ملی اور تعلیمی اداروں سے منسلک ہوکر گذاری۔ موصوف جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے ٹرسٹی اور گزشتہ کئی سالوں سے رکن عاملہ تھے۔ مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کے موجودہ صدر اور اس سے قبل اس ادارہ کے مختلف عہدوں پر بھی فائز رہے۔ انجمن حامئ مسلمین کے رکن انتظامیہ کی حیثیت سے بھی انہوں نے اپنی خدمات انجام دیں۔
فکرو خبر بھٹکل دعا گو کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے اور ان کی خدمات کو شرفِ قبولیت سے نوازے۔ آمین
Share this post
