بھٹکل تنظیم کے نائب صدر جناب عتیق الرحمن منیری کی کار سڑک حادثہ کا شکار : تمام افراد محفوظ

بھٹکل 16 جولائی 2021(فکروخبر) مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کے نائب صدر اور معروف تاجر جناب عتیق الرحمن منیری کی کار آج صبح حادثہ کا شکار ہوگئی جس میں وہ اور ان کی اہلیہ سمیت دیگر افراد محفوظ ہیں۔
اطلاعات کے مطابق گوا ایرپوٹ سے بھٹکل لوٹنے کے دوران اہم شاہراہ پر ایرپورٹ سے سات کلومیٹر کے فاصلے پر ان کی کار سے پیچھے سے ایک کار ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں ان کی کار سامنے موجود دوسری کار سے جا ٹکرائی۔
کار کی تصاویر سے حادثہ کی شدت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔
حادثہ میں جناب عتیق الرحمن منیری اور ان کی اہلیہ سمیت ان کے گھر کے دیگر افراد محفوظ ہیں۔
یاد رہے کہ جناب عتیق الرحمن منیری ایک معروف تاجر کے ساتھ ساتھ سماجی کاموں میں ہمیشہ آگے رہتے ہیں۔ سال گزشتہ کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے  بھٹکل اور اطراف کے دبئی میں پھنسے افراد کو ہندوستان لانے میں انہوں نے بڑی خدمات انجام دی تھی اور  دو خصوصی طیاروں  کے ذریعہ انہیں ہندوستان لانے میں اپنا اہم کردار ادا کیا تھا۔

Share this post

Loading...