بھٹکل 25/ فروری 2020(فکروخبر نیوز) اسوسی ایشن آف مسلم پروفیشلنس کی جانب سے بنگلورو میں منعقدہ تعلیمی میدان میں اپنی بہترین خدمات انجام دینے والوں کو انعامات سے نوازے جانے کے لیے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں انجمن حامیئ مسلمین بھٹکل کے سابق صدر جناب عبدالرحیم جوکاکو صاحب کو بھی تعلیمی میدان میں ان کی خدمات کی سراہنا کرتے ہوئے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
ملک وبیرونِ ملک سے اس تقریب میں قریب دو ماہرین تعلیم نے شرکت کرتے ہوئے اسے کامیابی سے ہمکنار کرایا۔ مذکورہ اسوسی ایشن کی جانب سے ہر سال تعلیمی میدان میں اپنی منفرد خدمات انجام دینے والی شخصیات کی سراہنا کرتے ہوئے ہر سال اس طرح کی تقریب کاانعقاد کیا جاتا ہے۔ اس مرتبہ بھٹکل کے انجمن حامیئ مسلمین میں مختلف عہدوں پر رہتے ہوئے اپنی خدمات انجام دینے والے جناب عبدالرحیم صاحب جوکاکو کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ جس پر انہوں نے انجمن کے عہدیداران اور اراکین کا بھی شکریہ ادا کیا۔
ادارہ فکروخبر بھٹکل جناب عبدالرحیم جوکاکو صاحب کو مبارکبادی پیش کرتا ہے۔
Share this post
