جمعیۃ الحفاظ بھٹکل کا دو روزہ مسابقۂ حفظ قرآن تیس اور اکتیس مارچ کو

زمرہ نمبر 2 (وسطیٰ) جن میں سترہ سال تک کے حفاظ شریک ہیں اور اس میں کل 73فارم موصول ہوئے ہیں۔ ان میں سے دوسری جانچ کے لیے 17حفاظ کا انتخاب کیا گیا ہے جبکہ 32حفاظ کو معلق رکھا گیا ہے ، ان حفاظ کی دوسری جانچ 17جمادی الثانیہ 16مارچ کو مسجد ملیہ نوائط کالونی میں منعقد کی گئی ہے جس میں سے ممتاز طلباء کو دوسری جانچ کے لیے منتخب کیا جائے گا۔ 
زمرہ نمبر 3 (علیا) : جن میں بائیس سال تک حفاظ شریک ہیں ، اس زمرہ کے لیے کل 62فارم موصول ہوئے جن میں سے دوسری جانچ کے لیے 18حفاظ کو منتخب کیا گیا جبکہ 24حفاظ کو معلق رکھا گیا ہے جن کی دوسری جانچ 17جمادی الثانیہ 16مارچ بروز جمعرات مسجد ملیہ نوائط کالونی میں رکھی گئی ہے۔ اس جلسہ کے کنوینر مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی نے جانچ میں شرکت کرنے والے مساہمین سے وقت مقررہ پر جانچ میں شرکت کرنے کی درخواست کی ہے ۔ 

Share this post

Loading...