جمعیۃ الحفاظ کی نئی انتظامیہ کے لیے انتخابی نشست کا انعقاد

سابق انتظامیہ سے منتخب پانچ اراکین کے اسماء گرامی 

مولانا نعمت اللہ ندوی ، مولانا عرفان ندوی ، مولانا شجاع الدین ندوی ، مولانا محمد وصی اللہ ندوی ، مولانا عبدالعلیم ندوی  نئی انتظامیہ کے لیے انتخاب میں سب سے زیادہ ووٹ مولانا رحمت اللہ رکن الدین نے 124 ووٹ حاصل کیے ہیں۔ دوسرے نمبر مولانا سمعان خلیفہ ندوی نے 121ووٹ جبکہ حافظ محمد اقبال نائیطے ندوی نے 111 ، مولانا امین رکن الدین ندوی نے کو 108 ، مولانا عتیق الرحمن خطیب ندوی نے 108 ، حافظ محمد عمران اکرمی نے 94 ، مولانا عبدالمحیط خطیب ندوی نے 67 ، مولانا آصف پیشمام ندوی نے 60 ، مولانا یاسین نائطے نے 60 ، مولانا مدثر برماور ندوی نے 47ووٹ حاصل کیے ہیں۔ اس طرح نئی انتظامیہ کے لیے مذکورہ دس اراکین کا انتخاب عمل میں آیا۔ عہدیداران کے انتخاب کے لیے عنقریب ایک نشست منعقد کی جائے گی۔ ملحوظ رہے کہ جلسہ کا آغاز حافظ محمد انیس بڈو کی تلاوت کلام پاک سے ہوا ، نعت محمد انس ابوحسینا نے پیش کی ۔ جنرل سکریٹری جمعےۃ الحفاظ مولانا عرفان ایس ایم ندوی نے چار سالہ میعاد کی تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ مولانا نعمت اللہ عسکری ندوی نے صدارتی خطاب پیش کیا ۔ 

Share this post

Loading...