جامعات الصالحات بھٹکل میں چوری کی واردات

ذمہ داروں نے فکروخبر کو بتایا کہ اس طرح کی یہ پہلی واردات ہے ، اس سے قبل اسکول میں اس طرح کا واردات منظر عام پر نہیں آئی ہے۔ اہلِ محلہ کے مطابق کل رات ہی یہ واردات انجام دی گئی ہے ۔بتایا جارہاہے کل دوپہر اسکول کے چھٹی کے وقت سب کچھ ٹھیک تھا لیکن آج صبح جیسے ہی اسکول میں داخل ہوئے واردات کا پتہ چلا ہے۔ پولیس نے موقعۂ واردات پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں تاہم اب تک واردات انجام دینے والے افراد کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔مزید تحقیقات جاری ہیں۔ شہری پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیاگیا ہے۔

Share this post

Loading...