جمعیت الحفاظ بھٹکل کے نو منتخب عہدیداران ، مولانا نعمت اللہ ندوی صدر اور مولانا عبداللہ شریح ندوی جنرل سکریٹری منتخب

بھٹکل 16؍ فروری 2023(فکروخبرنیوز) بھٹکل کے جملہ حفاظ کا متحدہ پلیٹ فارم جمعیت الحفاظ بھٹکل کی اگلی تین سالہ میعاد کے لیے نو منتخب عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا۔

فکروخبر کو موصولہ اطلاعات کے مطابق نئے عہدیداران کی تفصیلات کچھ اس طرح ہے۔

صدر  : حافظ مولانا نعمت اللہ عسکری ندوی

نائب صدر : حافظ مولانا امین رکن الدین ندوی

جنرل سکریٹری: حافظ عبداللہ شریح کوبٹے ندوی

نائب سکریٹری: حافظ مرفاد مصباح ندوی

خازن : حافظ مولانا وصی اللہ دامدا فقیہ ندوی

محاسب : حافظ مولانا شجاع الدین ندوی

واضح رہے کہ جمعیت الحفاظ کی جانب سے ملکی اور علاقائی سطح کے کئی ایک حفظ مسابقہ کے پروگرامات منعقد ہوچکے ہیں اور ان پروگرامات کی وجہ سے عوام میں حفظ کا شوق پیدا ہوا ہے جس کے بعد بھٹکل میں حفاظ کی کثرت میں اضافہ درج کیا گیا۔

Share this post

Loading...