جمعیۃ الحفاظ بھٹکل کی جانب سے منعقد ہورہا ہے کرناٹک کے سطح پر عظیم الشان مسابقہ حفاظ قرآن کریم

بھٹکل 25؍ فروری 2019(فکروخبر نیوز) بھٹکل کے حفاظ کا متحدہ پلیٹ فارم جمعےۃ الحفاظ بھٹکل کی جانب سے ریاستِ کرناٹک کے سطح پر پندرہ سال سے کم عمر کے حفاظ کرام اور منگلور تا گوا کے ساحلی اضلاع کے دیگر حفاظ کے مابین مؤرخہ 22؍ اور 23؍ جمادی الثانی 1440 ؁ھ مطابق 28؍ فروری و یکم مارچ 2019بروز جمعرات وجمعہ ایک عظیم الشان مسابقہ حفاظ قرآن کریم احاطۂ مجلس ملیہ نوائط کالونی بھٹکل میں منعقد کیا جارہا ہے ۔
پروگرام کی تفصیلات کچھ اس طرح ہے۔ 

افتتاحی اجلاس : 22جمادی الثانی 1440 ؁ھ مطابق 28فروری 2019 بروز جمعرات بعد نمازِ عصر پانچ بجے 
مسابقہ کی پہلی نشست : 22جمادی الثانی 1440 ؁ھ مطابق 28فروری 2019 بروز جمعرات بعد نمازِ عشاء 
دوسری نشست : 23جمادی الثانی 1440 ؁ھ مطابق یکم مارچ 2019 ؁ء بروز جمعہ بعد نمازِ عصر 
اجلاس عام وتقسیم انعامات : 23؍ جمادی الثانی 1440 ؁ھ مطابق یکم مارچ 2019 بروز جمعہ بعد نمازِ عشاء شب نو بجے

مہمانِ خصوصی : مولانا احمد خضر صاحب مسعودی ( شیخ الحدیث وقف دار العلوم دیوبند ضلع سہارنپور)
تمام حضرات سے درخواست کی گئی ہے کہ قرآن کریم کی مناسبت سے منعقد ہونے والے اس اہم اجلاس کی جملہ نشستوں میں شرکت فرماکر تلاوتِ کلامِ پاک کے نور سے اپنے دلوں کو معمور کریں۔

Share this post

Loading...