جمیعت الحفاظ بھٹکل کا مسابقۂ حفظِ قرآن فکروخبرکے یوٹیوب چینل پر لائیو نشر کیا جائے گا۔ جانیے پروگرام کی تفصیلات

bhatkal, jamiyatul huffaz bhatkal, musabaqah hifze Quran kareem

بھٹکل 08؍ جون 2022(فکروخبرنیوز) جمعیت الحفاظ بھٹکل کی جانب سے بھٹکل کے حفاظ کے مابین مسابقۂ حفظِ قرآن کریم 9، 10ذیقعدہ 1443ھ مطابق 9  ، 10جون 2022 بروز جمعرات وجمعہ منعقد کیا جارہا ہے۔

پروگرام کی کل چار نشستیں ہوں گی جو مسجد تنظیم نوائط کالونی کی بالائی منزل پر منعقد ہوگی ۔ اس کی افتتاحی نشست کل بعد نمازِ عصر منعقد ہوگی اور دوسری نشست اسی روز بعد نمازِ عشاء منعقد ہوگی۔ تیسری نشست بروز جمعہ بعد نمازِ عصر اور آخری نشست بروز جمعہ بعد نمازِ عشاء منعقد ہوگی۔

یہ پورا پروگرام فکروخبر کے یوٹیوپ چینل فکروخبر ٹی وی پر براہِ راست(لائیو) نشر کیا جائے گا۔

لائیو کے لیے اس لنک کا استعمال کریں۔  جمعیۃ الحفاظ پروگرام لائیو

اگر آپ نے ہمارا چینل فکروخبر ٹی وی سبسکرائب نہیں کیا تو اس لنک کے ذریعہ سبسکرائب کرلیں۔ فکروخبرٹی وی یوٹیوب چینل

Share this post

Loading...