بھٹکل22؍اکتوبر2023 (فکروخبرنیوز) مقامی حفاظ کے لیے جمعیت الحفاظ بھٹکل کی جانب سے ربیع الثانی 1445 ہجری کے اواخر میں منعقدہ مسابقہ کے لیے فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔ اب فارم 26 اکتوبر تک جمع کیا جاسکتا ہے۔ اس بات کی اطلاع جمعیت الحفاظ کے جنرل سکریٹری مولانا عبداللہ شریح کوبٹے ندوی نے فکروخبر کو دی ہے۔
انہوں نے پروگرام کی مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ حفاظ کی آسانی کے لیے مسابقات کو مختلف زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے جس کی تفصیلات کچھ یوں ہے۔
پہلا گروپ
اس گروپ میں صرف وہی طلبہ شریک ہوسکتے ہیں جن کی تکمیل باقاعدہ دینی مدارس کے شعبہ حفظ سے ہوئی ہو
اس میں تین زمرے ہوں گے۔
دوسرا گروپ
اس گروپ میں دینی مدارس کے شعبہ حفظ کے علاوہ دیگر اداروں (عصری اسکول ، شبینہ مکتب) میں یا انفرادی طور پر حفظ؍ کرنے والے حفاظ شریک ہوں گے۔
تیسرا گروپ
عالمیت یا فضیلت کے بعد حفظ کی تکمیل کرنے والے حفاظ اس گروپ میں شریک ہوں گے۔
جنرل سکریٹری نے مزید بتایا کہ حفاظ کرام سے درخواست ہے کہ اپنی اپنی اہلیت کے زمرہ میں مسابقہ کی تیاری کریں اور فارم پر کرکے ذمہ داران جمعیت کے پاس پہنچائیں۔
مسابقہ کی پہلی جانچ ان شاء اللہ 17 ربیع الثانی 1445 ہجری مطابق 2 نومبر 2023 عیسوی بروز جمعرات کو ہوگی۔ جانچ کے بعد ہر زمرہ سے دس ممتاز حفاظ کو مسابقہ کے لیے منتخب کیا جائے گا۔ کسی زمرہ میں دس سے کم حفاظ کی شرکت پر اس زمرے کا مسابقہ منعقد نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اب تک جمعیت کی طرف سے منعقد ہونے والے مسابقات میں اول ، دوم اور سوم آنے والے حفاظ کو اس مسابقہ میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔
Share this post
