جمعیت علماء ضلع رائچور کا انتخابی اجلاس اور عہدیداران کی تفصیلات

:28نومبر2021(فکروخبر/پریس ریلیز)الحمد للہ کل بروز ہفتہ بتاریخ 27نومبر 2021 بعد نماز مغرب بمقام مسجد عمر مانوی میں جمعیت علماء ضلع رائچور کا انتخابی اجلاس مولانا شیخ آدم صاحب دامت برکاتھم رکن عاملہ جمعیت علماء کرناٹک بنگلور کی نگرانی وصدارت میں منعقد ہوا مشاھد کے طور پر مفتی عبد الرزاق صاحب مظاہری بنگلور تشریف فرماتھے 
اجلاس کا آغاز قرآن مجید کی تلاوت سے ہوا اسکے بعد بہت مختصر انداز میں  مولانا شیخ آدم صاحب نے جمعیت علماء اور حضرت صدر محترم کی بہترین خدمات پر مختصرا  روشنی ڈالی اور ممبرسازی کا جائزہ لینے کے بعد انتخابی عمل شروع ہوا 
اس ٹرم کیلئے اتفاق رائے سے مولانا مفتی محمد عمران خان صاحب قاسمی( دیودرگ)  صدر منتخب ہوئے اور نائبین صدور کے طورپر  مولانا مفتی احمد رفیق صاحب قاسمی رائچور مولانا سجاد صاحب قاسمی مانوی مولانا عمار صاحب سندھنور حافظ محمد مبشر صاحب لنگسگور منتخب ہوئے 
جبکہ جنرل سیکریٹری مولانا مفتی سید یونس صاحب قاسمی لنگسگور کو نامزد کیاگیا اسی طرح سیکریٹری حافظ شمشیرصاحب مانوی اور خازن سید جعفر صادق صاحب لنگسگور طے پائے اور دیگر احباب اراکین منتخب ہوئے 
آ خر میں صدر اجلاس نے ذمہ داران وعہدیداران کو جمعیت علماء کے پلیٹ فارم سے دل جمعی اور ضابطے کے ساتھ کام کرنے کی طرف توجہ دلائی اور اجلاس کا اختتام مفتی عبد الرزاق صاحب مظاہری بنگلور کی دعاپر ہوا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Share this post

Loading...