جامعۃ الصالحات بھٹکل کے نئے عہدیداران کا انتخاب ، جناب عبد الحمید دامودی صدر ، مولاناعبد العلیم قاسمی ناظم اعلی ،مولانا الیاس جاکٹی ندوی ناظم منتخب

بھٹکل:26اگست2019(فکروخبرنیوز) آج جامعۃ الصالحات بھٹکل میں نئے عہدیدادران کے انتخاب کے لئے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا،جس میں باتفاق رائے جناب عبد الحمید دامودی صاحب صدر منتخب ہوئے اورجنرل سکریٹری مولانا ابوالحسن علی ندوی اسلامک اکیڈمی مولانامحمد الیاس صاحب ندوی ناظم جبکہ مولانا عبد العلیم قاسمی صاحب ناظم اعلی کے طور پر منتخب ہوئے۔

ملی اطلاع کے مطابق میٹنگ کاآغاز مولانا خلیل الرحمن منیری کی تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد عہدیداران کے انتخاب کی کارروائی آگے بڑھائی گئی ، جناب عبد الحمید دامودی صاحب کی صدارت میں منعقد ہوئی اس میٹںگ میں انہیں کا نام صدر کے عہدے کےلئے پیش کیا گیا جس پر باتفاق رائے آپ کو ہی صدر منتخب کیا گیا ، مولانا محمد انصار خطیب مدنی کو نائب صدر ، مولانا عبدالعلیم قاسمی صاحب کو ناظم اعلی ،مولانا الیاس جاکٹی ندوی کو ناظم جبکہ نائب ناظم کے طور پر مولوی خلیل الرحمن منیری کا انتخاب کیا گیا ،

واضح رہے کہ لڑکیوں کی دینی تعلیم کے لیے مذکورہ ادارہ 1974سے قائم ہے۔ ذمہ داروں نے فکروخبر کو بتایا کہ لڑکیوں میں دینی تعلیم کے فروغ کے لیے قائم  اس ادارے سے سینکڑوں کی تعداد میں لڑکیاں حافظات اور عالمات بن کر فارغ ہوچکی ہیں۔ یہاں کی فارغات نہ صرف بھٹکل بلکہ بیرونِ ملک میں بھی ا پنی خدمات انجام دے رہی ہیں۔ اکثر طالبات ایس ایس ایل سی اور پی یو سی سال دوم کی تعلیم کی تکمیل کے بعد یہاں داخلہ لیتی ہیں، کئی سالوں سے نرسری کی تعلیم بھی یہاں شروع ہوچکی ہے۔ 

Share this post

Loading...