جامعہ اسلامیہ ڈھابیل(گجرات) میں مہتمم جامعہ حضرت مولانا احمد بزرگ سملکی صاحب مدظلہ العالی کے دست مبارک سے ماہ نامہ

بھٹکل : 04مئی 2023 (فکروخبر/پریس ریلیز) بروز بدھ جامعہ اسلامیہ ڈھابیل میں بچوں کا پسندیدہ رسالہ ماہ نامہ پھول کے نئے پیٹنٹ کا اجرا مہتمم جامعہ اسلامیہ ڈھابیل کے دست مبارک اور ان کی دعا سے ہوا ۔ ماہ نامہ پھول کئی سالوں سے بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے سر گرم ہے ۔ یہ رسالہ ادارہ ادب اطفال بھٹکل کے تحت شائع ہوتا ہے۔
"پھول" کی یہ نئی شکل گزشتہ شماروں سے مختلف ہے ۔بچوں کی نفسیات کو مد نظر رکھ کر رسالہ کے سائز اور حروف کو پہلے سے کئی گنا بڑھا دیا گیا ہے اور بچوں کو مائل کرنے کے لیے مزید رنگا رنگ بنا دیا گیا ہے ۔ 
گجرات کے مختلف علاقوں میں ماہ نامہ پھول بڑی تعداد میں تقسیم ہوتا ہے اور اس کے قارئین کی تعداد اس سر زمین پر بکثرت ہے ۔ اسی مناسبت سے ادارہ کے ذمہ داران نے اپنے اشاعتی اور دعوتی دورے میں اس اہم ترین موقع کو غنیمت سمجھ کر پھول کی نئی پیش کش کا جامعہ اسلامیہ ڈھابیل کے مبارک ماحول میں اجرا کرنے کا اہتمام کیا۔ 
واضح رہے کہ جامعہ اسلامیہ تعلیم الدین‘‘ گاؤں ڈابھیل،سملک،ریاست گجرات میں واقع علومِ اسلامیہ کی ایک عظیم تاریخی درس گاہ ہےجس کی بنیاد ۱۹۰۸ء مطابق ۱۳۲۶ ھ میں حضرت مولانا احمد حسن بھام ؒ سملکی نے رکھی،جہاں امام العصر حضرت علامہ انور شاہ کشمیریؒ اور حضرت مولانا شبیر احمد عثمانی ؒ،حضرت مولانا یوسف بنوری ،ؒ جیسے نامور علمائے عظام نے قرآن و سنّت کادرس دیا۔اب اس مدرسے میں کئی ہزار طلبہ زیر تعلیم ہیں۔
جامعہ کے عظیم الشان کتب خانے میں پھول کے اجرا کے موقع پر جامعہ کے اہم ترین اساتذہ ، ادارہ ادب اطفال بھٹکل کے اراکین، کاروان اطفال بھٹکل اور گلشن اطفال سورت کے ممبران شریک تھے ۔ مدیر ماہ نامہ پھول عبد اللہ غازی نے پھول کے اس نئے انداز کو شائع کرنے کے مقاصد پر روشنی ڈالی اور ہندوستان بھر میں اس کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی مختصر کار گزاری بھی سنائی ۔ 
ادارہ ادب اطفال بھٹکل کی طرف سے ہندوستان بھر کے اسکولوں اور مدارس کے ذمہ داران سے اپیل کی گئی ہے کہ داخلوں کے وقت بچوں کو پھول کی سالانہ خریداری کا پابند بنائیں یا کم از کم بچوں اور والدین کے لیے اس کا اختیار رکھیں ۔ 
اب تک اس تعلیمی اور تربیتی رسالہ کو کئی اسکولوں اورمدارس کے ذمہ داران نے داخلوں کے ساتھ لاگو کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ 
اہم بات یہ ہے کہ بدھ کی شب بچوں کی ایک محفل میں ادارے کے وفد سے ملاقات کے لیے آئے ہوئے پھول کے ننھے منے شیدائی عبد اللہ عبد الملک (عمر : چار سال) کے ہاتھوں بھی اس نئی پیشکش کا بچوں کے درمیان اجرا ہوا۔
بچوں کے اس پسندیدہ رسالے کو جاری کرنے کے لیے رابطہ کریں:
9986526816
8884806219
سال بھر کے لیے اس کی قیمت صرف 500 روپئے ہے. سال بھر کے دوران 12 شمارے موصول ہوں گے۔

 

رپورٹ: علی اطہر رکن الدین 
(امیر کاروان اطفال بھٹکل)

 

Share this post

Loading...