ماشاء اللہ ہمارے طلباء یہاں حفظِ قرآن پاک کی نعمت سے مالا مال ہورہے ہیں ، ساتھ ہی ساتھ یہاں کے طلباء تصنیفی میدان بھی آگے بڑھ رہے ہیں۔ یہاں کے اساتذہ دن رات طلبا ء پر محنت کرکے امت کی فکر رکھنے والے افراد تیار کرنے میں اپنی دینی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ مولانا نے مزید کہا کہ جائداد بیچ کر طلباء کو دینی علم کے بجائے دنیاوی تعلیم دلانے والے افراد آج افسوس کرر ہے ہیں۔وہی اپنی اولاد جس سے امیدیں وابستہ تھی آج اپنے والدین کی خدمت نہیں کررہی ہے۔ لہذا دینی تعلیم سے اپنے نونہالوں کو آراستہ کرکے اپنے لیے ذخیرۂ آخرت بنائے۔ رات دیر گئے دعائیہ کلمات پر یہ جلسہ اپنے اختتام کو پہنچا۔
زکام کی دوائی سمجھ کر کیڑے مار دوائی پی لی :پینتالیس سالہ شخص ہلاک
اڈپی 12؍ فروری 2017(فکروخبرنیوز) زکام کی دوائی سمجھ کر کیڑے مار دوائی پینے کی وجہ سے پینتالیس سالہ شخص کے ہلاک ہونے کی واردات بیندور کے قریب ایلجیت گاؤں میں پیش آئی ہے۔ مہلوک شخص کی شناخت شیشو گوڑا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق مذکورہ شخص کو ایک ماہ سے مسلسل زکام تھا اور گھر میں کوئی دوائی موجود نہیں تھی۔ سنیچر کے روز جب پریشانی بہت بڑھ گئی تو اس نے زکام کی دوائی سمجھ کر کیڑے مار دوائی پی لی جس سے اس کی موت واقع ہوگئی ۔ بیندور پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔
انکم ٹیکس افسران نے ایم ایل اے کی گھر کی چھاپہ مارکارروائی
ایک سو بیس کروڑروپئے ضبط
بنگلور 12؍ فروری 2017(فکروخبرنیوز) انکم ٹیکس افسران کی جانب سے کانگریس ایم ایل کے گھر کی گئی چھاپہ مارکارروائی میں ایک بیس کروڑ روپئے ضبط کرلیے ہیں۔ جس میں ایک سو دس کروڑ نقدی اور دس کلو سونا ضبط کرلیا گیا ہے۔ ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ہوساکٹے کے ایم ایل اے ایم ٹی بی ناگراج پر لگے ٹیکس چوری کے الزامات کے بعد محکمۂ انکم ٹیکس منگل کے روز سے اس کی جائیداد کی تحقیقات کرتے ہوئے کئی جگہوں پر چھاپہ مار کارروائی کررہی تھی ۔ مذکورہ ایم ایل اے پر ٹیکس چوری کا الزام لگنے بعد تحقیقات کا مطالبہ کیے جانے پر ایک سو بیس کروڑ کی رقم کی ملکیت کا پردہ فاش ہوا ہے جو اس نے رہائشی مکانات ، اسپتال اور گھروں کی تعمیر کے ذریعہ سے جمع کی تھی جس کا ٹیکس ادا نہیں کیا تھا۔ ایم ایل اے پر یہ بھی الزام ہے کہ تقریباً 560 ایکڑ زمین اس کی ملکیت میں ہے۔ محکمہ اس آمدنی کے ذرائع کا پتہ لگاتے ہوئے اس پورے معاملہ کی تحقیقات کررہا ہے۔
Share this post
