جامعہ ضیاء العلوم کنڈلور میں اللجنۃ الثقافیہ کی افتتاحی نشست کا انعقاد

18 جولائی 2024 (فکرو خبر نیوز) جامعہ ضیاءالعلوم کنڈلور میں طلبہ کے لئے درسی مصروفیات کے ساتھ ان کی خوابیدہ صلاحیتوں کو بیدار کرنے اور ان میں مختلف صلاحتیوں کو برائے کار لانے کے لئے اللجنۃ الثقافیہ قائم ہے جوبزم قرآن بزم خطابت۔بزم کتابت بزم ثقافت چار شعبوں پر مشتمل ہے،جس میں تقریری ،ثقافتی ۔تحریری اور قرآنی پروگرام منعقد ہوتے رہتے ہیں۔

اج کی اس نشست میں قدیم طلبہ نے اپنے عربی انگریزی اور اردو زبان میں تاثرات پیش کرتے ہوئے اللجنۃ الثقافیہ کی افادیت اور اہمیت پر روشنی ڈالی اور اساتذہ کا شکریہ ادا کیا ، اخیرمیں جامعہ کے استاذ ادب مفتی صابر حسین ندوی نے طلبہ کے سامنے نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ ایک طالب علم کیلئے ضروری ہے کہ وہ اپنے اندر اخلاص اور اختصاص پیدا کرے، فکری شعور کو جلا بخشے، علمی و فکری ارتقا پر کام کرے، اس کیلئے لازمی ہے کہ وہ مطالعہ ، وقت کی پابندی، ادارے کے اصول و ضوابط اور علمی میدان میں کمربستہ ہو کر سرگرم عمل رہے، ایک طالب علم کیلئے جامعہ نے تمام بنیادی انتظامات کردیئے ہیں، اس کے باوجود اگر کوئی غفلت کرتا ہے تو اس کے پاس کوئی عذر باقی نہیں رہے گا۔ جامعہ میں قرآن و سنت کے ساتھ عصری علوم میں مہارت پیدا کرنے کا بھی انتظام ہے، انگلش، عربی بول چال، حساب، جعرافیہ جیسے اہم علوم شامل ہیں، اگر ہم استفادہ نہیں کرتے تو یہ ہماری کوتاہی ہوگی، ضرورت ہے کہ ہم وقت کی قدر کرتے ہوئے تمام وسائل سے بھرپور استفادہ کریں اور خود کو عملی میدان کیلئے تیار کریں ۔اس کے بعد استاذ حدیث مولانا الیاس صاحب ندوی کنڈلوری صاحب نے عربی زبان میں وقت کی اہمیت اور عربی زبان کو سیکھنے اور اس پر قدرت پیدا کرنے کے طلبہ کو ابھارا ۔نیز اخلاق حسنہ سے اپنے آپ کو مزین کرنے کی ترغیب دی۔
 اجلاس کی نظامت کی ذمہ داری عالیہ رابعہ کے طلبہ نے انجام دی اور جلسہ کو بحسن وخوبی پایہ تکمیل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔دعائیہ کلمات پر جلسہ کا اختتام ہوا۔

Share this post

Loading...