بھٹکل 02؍ مارچ 2022(فکروخبرنیوز) جامعہ ضیاء العلوم کنڈلور کے شعبۂ فقہ کے طلبہ آج بھٹکل کے دورہ پر تھے۔ دوپہر کے قریب یہ وفد مولا مفتی فیاض احمد برمارے حسینی کی قیادت میں یہ جامعہ اسلامیہ بھٹکل پہنچا جہاں مہتمم واساتذہ سے ملاقات کی ۔ مہتمم واساتذۂ جامعہ نے ان کے سامنے بہت ہی مفید باتیں سامنے رکھیں اور مستقبل میں دینی اور دعوتی خدمات پر ابھارا۔ اس کے بعد علی پبلک اسکول بھٹکل کا دورہ کیا جہاں کے ذمہ داران نے مولانا ابوالحسن علی ندوی اسلامک اکیڈمی اور علی پبلک اسکول کی خدمات وفد کے سامنے رکھی۔
یہاں کے مؤقر استاد مولانا مفتی فیاض احمد برمارے حسینی کی قیادت میں یہ وفد بعد عصردفتر فکروخبرپہنچا جہاں موجود عملہ سے ملاقات کی۔ مولانا عتیق الرحمن ڈانگی ندوی نے ان کے سامنے فکروخبر کا تعارف پیش کرتے ہوئے اس کی خدمات بھی پیش کیں اور بتایا کہ فکروخبر نے نوخیر قلمکاروں کے لیے زورِ قلم کے نام سے ایک الگ شعبہ قائم کیا ہے جس کے تحت نئے لکھنے والوں کے مضامین شائع کرکے ان کی ہمت افزائی کی جاتی ہے۔
مولانا مفتی فیاض احمد برمارے ندوی نے فکروخبر کے شعبہ فقہ شافعی کا تعارف پیش کرتے ہوئے اس کی خدمات طلبہ کے سامنے رکھی ۔ مولانا نے بتایا کہ اس شعبہ کے قیام سے بہت سے مسائل کے سلسلہ میں عوام الناس کوفقہی معلومات پہنچ رہی ہیں اور اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہورہا ہے کہ جو لوگ فقہ کو اہمیت نہیں دے رہے تھے انہیں فقہ کی اہمیت کا اندازہ ہوگیا ہے جس کا اعتراف بہت سے لوگوں نے کیا ہے۔ مولانا نے طلبہ کو فکروخبر سے جڑے رہنے کی ترغیب دی۔
اس کے بعد وفد تینگن گنڈی ساحل پر پہنچا اور مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن تینگن گنڈی بھی پہنچ کر ادارہ کی خدمات سے واقفیت حاصل کی۔
معہد حسن البناء اور پھول دفتر ہوتے ہوئے یہ وفد بعد عشاء کنڈلور کے لیے روانہ ہوگیا۔
Share this post
