بھٹکل 09؍ نومبر 2018(فکروخبر نیوز) جنوبی ہند کے مشہور تعلیمی ادارے جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں مؤرخہ 2؍ ربیع الاول 1440 ھ مطابق 10؍ نومبر 2018بروز سنیچر بعد نمازِ عشاء 8:45 بجے جامعہ اسلامیہ جامعہ آباد بھٹکل میں ایک عظیم الشان قرأت مظاہرہ ہوگا جس میں مصر کے مشہور قاری ڈاکٹر عبدالناصر حرک حفظ اللہ اپنی خوش الحان آواز میں قرأت کا مظاہرہ کریں گے۔
ناظم جامعہ اسلامیہ بھٹکل نے تمام حضرات سے درخواست کی ہے کہ قرآن مجید کی مناسبت سے ہونے والے اس عظیم الشان اجلاس میں شرکت فرماکر محظوظ ہوں اور قرآن مجید سے اپنے تعلق کا اظہار کریں۔
Share this post
