کرونا وائرس کے پیش نظر جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں تعطیل کلاں کا اعلان۔

بھٹکل 17مارچ 2020 ( فکر وخبر نیوز) جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں کرونا وائرس کے پیش نظر تعطیل کلاں کا اعلان کیا گیا ہے۔
مہتمم جامعہ مولانا مقبول احمد ندوی کی طرف سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق سالانہ امتحان شوال تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔
ذیل میں اس کی مکمل تفصیلات دی جارہی ہے۔

جمیع اساتذہ کرام و طلباء جامعہ اسلامیہ بھٹکل کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے سرکاری احکامات کی بنا پر ذمہ داران جامعہ نے باہم مشورے سے یہ فیصلہ کیا ہے کہ 
کل مؤرخہ 22/ رجب المرجب 1441ھ مطابق 18/ مارچ 2020ء بروز بدھ سے جامعہ اسلامیہ کے جملہ شعبوں بشمول مکاتب جامعہ تعطیل رہے گی۔ باستثناء عالیہ رابعہ جنکی تفصیلات سے انہیں پہلے ہی آگاہ کیا جاچکا ہے۔
اور ان شاء اللہ 8/ شوال المکرم 1441ھ مطابق یکم جون 2020ء بروز پیر کو جامعہ آباد میں مدرسہ کھلے گا، البتہ جملہ مکاتب جامعہ 13/ شوال المکرم 1441ھ مطابق 6/ جون 2020ء بروز سنیچر سے کھلیں گے۔

اطفال اول تا پنجم مکتب کے جملہ طلباء کو بلا امتحان اگلے درجات میں ترقی دی جائے گی، لیکن عالیہ اور ثانویہ و حفظ کے طلباء کا مدرسہ کھلنے کے دو دن بعد بنیادی مضامین جن کی تفصیلات ذیل میں دی جارہی ہے کا باقاعدہ امتحان ہوگا، 
جس کی کامیابی پر اگلے درجات کی ترقی دی جائے گی، اور امتحان سے پہلے جملہ امتحانی امور fik_طعام و ٹیمپو اور کتب خانہ کے مطالبات کی مکمل ادائیگی کے بعد امتحان دینے کا موقع دیا جائے گا۔
 اس لیے مدرسہ کھلنے کے پہلے دن ہی جملہ طلباء کی حاضری لازمی ہوگی۔ مقامی طلباء فوری طور پر دفتری اوقات میں اپنے مطالبات پورا کریں۔
طلبہ اپنی چھٹیوں کے اوقات کو غنیمت سمجھتے ہوئے مفید سے مفید تر بنانے کی کوشش کریں۔

تمام احباب سے درخواست ہے کہ اس آزمائشی دور میں اللہ کے حکم قضا و قدر پر ایمان رکھتے ہوئے احتیاطی تدابیر کو اختیار کریں نیز توبہ و استغفار اور دعا و اذکار کے ذریعہ اللہ تعالیٰ سے اپنے تعلق کو مضبوط کرنے کی فکر کریں۔ 
اللہ تعالیٰ ہم سب کی حفاظت فرمائے اور صحت و عافیت کے ساتھ ایمان و عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین 

از : مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل

منجانب: علاقات عامہ
جامعہ اسلامیہ بھٹکل

Share this post

Loading...