اس کے علاوہ کئی اور اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا اور وقتاً فوقتاً اس طرح کی نشستیں شہر و بیرون ملک میں منعقد کرکے مزید جامعہ کو مستحکم کرنے کی بات پر بھی اتفاق کیا گیاہے۔ اس موقع پر فارغین جامعہ کے اس بیچ کے علماء جو شہر میں مقیم ہیں اوربیرون شہر سے آئے ہیں وہ شامل تھے، اگلے ماہ دبئی میں بھی اس طرح کی نشست کا اعلان کیا گیاہے، اس نشست میں لئے گئے فیصلوں پر دبئی میں منعقد ہونے والی میٹنگ میں مہر لگے گی اس کے بعد پر شوال کے مہینے شہر بھٹکل میں اس طرح کی میٹنگ منعقد ہوگی ، کوشش کی جارہی ہے کہ ہر سال جو طلباء فارغ ہوتے ہیں وہ کس طرح جڑ کر اپنے مادرعلمی کو فائدہ پہنچاسکتے ہیں اس کے لئے ایک منظم لائحہ عمل لایاجائے۔ اس موقع پر مولان وصی اللہ ڈی ایف ندوی، مولانا قیس جوکاکوندوی، مولانا فیاض موٹیا ندوی، مولاناانصارعزیزندوی، مولانا محمد شافع شاہ بندری، مولانا عبدالمغنی اکرمی ندوی ، مولانا عبداللہ شاہ بندری ندوی، مولانا اشرف بکبا ندوی، مولانا عبدالحی دامدا ندوی، مولانا عمر سلیم عسکری ندوی، مولانا عبدالباسط معلم,مولانا اظہر برماور ندوی، وغیرہم موجود تھے،
Share this post
