اساتذہ جامعہ نے ضلع اڈپی اور جنوبی کنیرا کے مختلف مدارس کا کیا دورہ


بھٹکل 25/ ستمبر 2019(فکروخبر نیوز) جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے ثانویہ کے اساتذہ پر مشتمل ایک وفد نے سہ ماہی امتحان کی چھٹیو ں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مختلف مدارس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے وہاں کے اساتذہ اور طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں اس مشن میں پوری تندہی کے ساتھ لگے رہنے اور طلباء کو پورے ذوق وشوق کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے پر زور دیا۔ وفد نے مدارس کے نظام کو بھی قریب سے دیکھا۔ 
بھٹکل سے نکلا یہ وفد سب سے پہلے مدرسہ مصباح العلوم گنگولی پہنچا جہاں پر انہو ں نے اساتذہ اور طلباء سے ملاقات کی۔ اس کے بعد جامعہ ضیاء العلوم کنڈلور پہنچا جہاں پر انہوں نے اساتذہ اور طلباء کے ساتھ ساتھ تدریب افتاء میں زیر تعلیم علماء سے بھی گفتگو کی۔ مولانا عبدالاحد ندوی نے علماء ربانیین کے اقوال کی روشنی میں ان کے حالات زندگی بیان کیے اور انہیں تعلیمی میدان میں مزید ترقی کرنے کی نصیحت کی۔ اس کے بعد یہاں سے آگے بڑھتے یہ وفد اقرأ عربی اسکول منگلور اور منگلور سے پچیس کلومیٹر دور ایک قصبہ میں قائم مدرسہ ام القریٰ لتحفیظ القرآن الکریم کے اساتذہ اور طلباء سے بھی ملاقات کی۔ ہر مدرسہ کے اساتذہ نے اس دورہ پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ بھی اس طرح کے دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔ 
 یہ وفد مولانا عبدالاحد ندوی، مولانا فواز منصوری ندوی، مولانا مسیب ندوی، مولانا فیض احمد ندوی، مولانا عبدالرشید شہراز ندوی، مولانا ابراہیم ندوی وغیرہ  پر مشتمل تھا۔ 

Share this post

Loading...