استاد جامعہ اسلامیہ بھٹکل جناب ماسٹر سیف اللہ صاحب نے علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ اور دیگر شعراء کے کلام کو پڑھنے اور ان کے کلام کی تاثیر کو اپنے اندر لانے کی نصیحت کی۔ مولانا سمعان خلیفہ ندوی اس پر اپنے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کسی بھی فن کو سیکھنے اور اس میں آگے بڑھنے سے قبل پہلے اس کا مطالعہ کریں ، انہوں نے کہا کہ نغمگی کے بھی مختلف انداز ہوتے ہیں اس کو بھی سیکھنے کی کوشش کریں اور اس کے لیے مشہور شعراء کے کلام کو سنیں۔ ملحوظ رہے کہ مساہمین میں انعام اول انس ابن منیر ابو حسینا ، دوم زفیف ابن زبیر شنگیری اور سوم اصغر ابن مولانا محمد اسامہ صدیقی کو قرار دیا گیا۔ نظامت کے فرائض عبدالودود پیشمام نے انجام دئیے اور سکریٹری اللجنۃ العربیہ عبدالواسع نے نتائج اور شکریہ کلمات پیش کیے۔ دعائیہ کلمات کے ساتھ یہ نشست اپنے اختتام کو پہنچی۔
فوڈ پوئزننگ : تین طلباء ہلاک :پانچ افراد کو حراست میں لیا گیا
ٹمکور 09؍ مارچ 2017(فکروخبرنیوز) فوڈ پوئزننگ کی وجہ سے ایک ہاسٹل کے تین طلباء کے ہلا ک ہونے کی سنگین واردات یہاں پیش آئی ہے۔ ٹمکور پولیس نے اس سلسلہ میں پانچ افرادکو حراست میں لیا ہے جن سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔ مہلوک طلباء کی شناخت سانتا مرتھی ، آکانشااور شیریاس کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ کرناٹک کے وزیر اعلیٰ نے اس واقعہ پر اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ کو جلد سے جلد رپورٹ پیش کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ودیارتھی انٹرنیشنل بورڈنگ اسکول کے تین طلباء کی ہلاکت پر بڑا دکھی ہوں ، میں نے ضلع انتظامیہ سے اس معاملہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے ۔ ضلع ہیلتھ افسر ڈاکٹر ایچ وی راناسوامی کے مطابق فوڈ پوئزننگ کی وجہ سے اب بھی دو افراد کا علاج اسپتال میں جاری ہے اور سیکوریٹی گارڈ روی کرن کی حالت نازک ہے جس کو اب آئی سی یو میں منتقل کیا گیا ہے جبکہ آئی سی یو میں زیر علاج سدرشن نامی طالب علم کی حالت میں بہتری آنے کی وجہ سے اس کو اب جنرل وارڈ منتقل کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہم نے کھانے کے نمونے جانچ کے لیے بنگلور بھیج دئیے ہیں۔ دوسری جانب سے فوڈ پوئزننگ کے معاملہ میں ٹمکور پولیس نے پانچ افراد کو حراست میں لیا ہے جن کی شناخت عمارت کے مالک اور سابق ایم ایل اے کرن کمار ، مطبخ کے انچارج سہاس ، باورچی شیوانااور رنگا لکشمی اور جگدیش کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ پولیس نے مہلوک طلباء کی نعشیں ان کے اہلِ خانہ کے سپرد کردی ہیں۔ ہولیار پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔
طالب علم کو زدوکوب کے الزام میں ایک شخص پولیس حراست میں
دھرمستھلا 09؍ مارچ 2017(فکروخبرنیوز) اسکول میں گھس کر ایک سولہ طالب علم کو زدوکوب کیے جانے کی واردات کاکنجے گاؤں میں کل منظرعام پر آئی ہے ۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لیا ہے جس کی شناخت الیاس (41) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق الیاس شراب پینے کی خبر اپنی بیٹی کو دینے کی وجہ سے منظر پر ناراض تھا ، وہ منگل کے روز صبح کرونیا اسکول کے دسویں جماعت میں داخل ہوا اور منظر کو زدوکوب کرنے لگا۔ پولیس تھانہ میں شکایت درج کیے جانے کے بعد ملزم کو حراست میں لیا ہے ۔ ملزم کے خلاف دفعہ 323، 447،504،75،کے تحت معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔
اے بی وی پی کارکنان نے دو طلباء پر کیا حملہ
واردات میں دونوں طلباء زخمی ، اسپتال میں زیر علاج
منگلور 09؍ مارچ 2017(فکروخبرنیوز) اے بی وی پی تنظیم کے کارکنان کی جانب سے بی بی اے کے طلباء پر حملہ کرتے ہوئے زدوکوب کیے جانے کی واردات منگلور یونیورسٹی میں آج صبح پیش آئی ہے۔ فکروخبر کو موصولہ اطلاعات کے مطابق حادثہ میں زخمی ہونے والے طلباء کی شناحت یوکانتھ اور نواز کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جنہیں سرکاری وینلاک اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بی بی کے کے آخری سال کے طلباء نے مبینہ طور پر یو کانتھ اور نواز پر حملہ کرتے ہوئے انہیں زدوکوب کیا اور موقعۂ واردات سے فرار ہوگئے۔ پانڈیشور پولیس سے شکایت کرنے کے بعد پولیس اس پورے معاملہ کی تحقیقات کررہی ہے۔
پی یو سی امتحان کے دوران طالب علم بیہوش
میسور 09؍ مارچ 2017(فکروخبرنیوز) پی یوسی سال دوم کے امتحانی پرچہ لکھنے کے دوران ایک طلباء کے بیہوش ہو کر اسپتال میں داخل کیے جانے کا واقعہ منظر عام پر آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق وجیا وٹالا پی یو کالج میں سدودیا پرے یونیورسٹی کالج کا طالب علم پریتھم امتحانی پرچہ لکھنے کے دوران بیہوش ہوکر گرپڑا ۔ وجیا وٹالا کالج کے پرنسپال ایچ ستیا پرساد کے مطابق مذکورہ طالب علم نے سوا دس سے سوا بارہ تک جوابی پرچہ لکھا تھا لیکن اس کے بعد اس کی طبیعت بگڑ گئی اور وہ بیہوش ہوگیا ، ہم نے اسے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈی ڈی پی پو اور سرسوتی پرم پولیس سے رابطہ کیا جنہوں نے مذکورہ طالب علم کو کامکشی اسپتال منتقل کیا ۔ ذرائع کے مطابق اس دوران طالب علم کا ایک گھنٹہ بیکار ہوگیا جس کی وجہ سے وہ سپلی منٹری امتحان میں اس پرچہ کا امتحان دے گا۔ پرنسپال نے مزید کہا کہ دیررات تک پڑھائی کرتے رہنے کی وجہ سے طالب علم کی طبیعت بگڑ گئی۔ انہو ں نے طلباء سے درخواست کی خصوصاً امتحان کے دوران اپنے صحت کا بھرپور خیال رکھیں ۔
ریاست بھر میں پی یو سی سال دوم کا امتحان آج سے شروع :27مارچ کو آخری امتحان
بھٹکل 09؍ مارچ 2017(فکروخبرنیوز) پی یو سی سال دوم کا سالانہ امتحان ریاست بھر میں آج سے شروع ہوگیا ہے۔ ریاست بھر سے چھ لاکھ چوراسی ہزار چار سو نوے طلباء یہ امتحان دے رہے ہیں اور یہ 27؍ مارچ تک جاری رہے گا۔ امتحان صبح سوا دس بجے سے شروع ہورہا ہے۔ پندرہ منٹ سوالات کے لیے مختص ہیں جبکہ پرچہ لکھنے کا وقت ساڑھے دس بجے سے شروع ہوگا۔ اترا کنڑا ضلع سے پندرہ ہزار نو سے بیالیس طلباء ، ضلع اڈپی سے سولہ ہزار چار سو اٹھائیس طلباء جبکہ جنوبی کنیرا ضلع سے اڑتیس ہزار چھ سو سات طلباء امتحان دے رہے ہیں۔ امتحان ہال کے دو میٹر کے اندر کسی بھی قسم کی میٹنگ منعقد کرنے کی اجازت نہیں ہوگی اور اسی طرح اس حدود میں آنے والے زیراکس کی دکانیں امتحان کے دوران بند رہیں گی ۔
Share this post
