فارغین نے اپنے اپنے اساتذہ کا تذکرہ کیا جن کی انتھک محنت کی وجہ سے وہ اس مرتبہ کے لائق بنے۔ اس موقع پر فارغین کے اہلِ خانہ اور ان کے متعلقین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی جو طلباء کی ہمت افزائی اور اپنے اپنے نونہالوں کو اس مرتبہ پر فائز دیکھ پر اپنے خوشی کا اظہار کررہے تھے۔ جلسہ کے آخر میں نائب صدر جامعہ مولانا ملا محمد اقبال صاحب نے اپنے خطا ب میں طلباء کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کئی مفید نصائح کیں۔ پروگرام کے انتظامات کی تمام تر ذمہ داریاں درجہ ہفتم عربی کے طلباء نے بحسنِ خوبی انجام دیں۔
Share this post
