جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں داخلے شروع

اپنے نونہالوں کو جامعہ اسلامیہ میں داخل کرکے اپنے لیے ذخیرہئ آخرت بنائیے 

بھٹکل 20/ جون 2019(فکروخبر نیوز)  جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے ناظم جناب ماسٹر شفیع صاحب کی طرف سے جاری کردہ اعلان کے مطابق جامعہ اسلامیہ بھٹکل اور اس کے جملہ مکاتب، مکتب جامعہ چوک بازار، مکتب جامعہ نوائط کالونی، مکتب جامعہ کارگیدے،اور مکتب جامعہ بدریہ کالونی میں نیا تعلیمی سال شروع ہورہا ہے۔ 
    مکتب جامعہ چوک بازار، مکتب جامعہ نوائط کالونی، مکتب جامعہ کارگیدے اور مکتب جامعہ بدریہ کالونی میں 18شوال 1440؁ء مطابق 22جون 2019؁ء بروز سنیچر سے ہی نئے داخلے شروع ہوں گے۔ نیز مکاتب جامعہ میں اطفال اول اور اطفال دوم (L.K.G, U.K.G)  کے درجات 6جولائی بروز سنیچر سے شروع ہوں گے۔ 
    واضح رہے کہ جامعہ اسلامیہ کے مکاتب میں ساڑھے تین سال کے بچوں کا داخلہ لیا جاتا ہے، آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ جامعہ کے مکاتب میں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ بنیادی عصری مضامین بھی پڑھائے جاتے ہیں۔ نیز جامعہ اسلامیہ جامعہ آباد، مکتب جامعہ چوک بازار، مکتب جامعہ نوائط کالونی اور مکتب جامعہ کارگیدے چاروں جگہ شعبہئ حفظ بھی قائم ہے۔
    ناظم جامعہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنے نونہالوں کو جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں داخل کرکے انہیں ذخیرہئ آخرت بنائیں۔ 

Share this post

Loading...