جامعہ اسلامیہ میں عنقریب اعلیٰ پیمانے پر مختلف مقابلوں کا انعقاد

امسال دینی مدارس، عصری اسکولوں اور شبینہ مکاتب کے طلباء کے مابین ناظرہ قرآن (حدر) حفظ قرآن (منتخب سورتیں) حمدیہ، نعتیہ، اسلامی ترانوں، دعاؤں اور سیرت نبوی کوئز کا ایک مسابقہ انشاء اللہ مؤرخہ ۱۹؍ ربیع الأول ۱۴۳۷ ؁ھ مطابق ۳۰؍ ڈسمبر ۲۰۱۵ ؁ء بروز بدھ کو منعقد کیا جارہا ہے جس میں مینگلور سے گوا تک کے مدارس، اسکولز اور شبینہ مکاتب کے مابین متنوع تعلیمی پروگرام ہوں گے، جس میں نقد انشاء اللہ ایک لاکھ روپئے کے انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ 
چونکہ طلبہ میں ذوق پیدا کرنے کے عظیم مقصد کے تحت یہ مسابقہ ترتیب دیا جارہاہے اس لئے ذمہ دارانِ مدارس و اسکولز یا شبینہ مکاتب سے لازمی طور پر یہ بات کہی گئی ہے کہ وہ اپنے طلباء کے مابین مسابقہ کرائیں اور ممتاز طالبِ علم کو اس مسابقہ میں روانہ کریں تاکہ اسی بہانے دیگر طلباء میں بھی اس دینی و معلوماتی پروگرام کے تعلق سے بیداری پیدا ہو۔

مزید تفصیلات کے لئے مندرجہ ذیل نمبروں پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ 
مولانا سمعان صاحب خلیفہ ندوی 919916841734+
مولانا عاصم صاحب ندوی 919742350882+
محمد مسیب محتشم ندوی 917204525107+
ای میل: [email protected]

الداعی 
مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل 
منجانب : دفتر علاقات عامہ۔ جامعہ اسلامیہ بھٹکل


کل جامعہ اسلامیہ میں مولانا ولی اللہ عبدالرحمن صاحب ندوی کی آمد 

مولانا ولی اللہ عبدالرحمن صاحب ندوی (عمان یونیورسٹی یو اے ای کے ایچ او ڈی) الہلال انگلش میڈیم ہائی اسکول کی سلور جبلی تقریب کے موقع پر منکی میں تشریف آوری ہوئی تھی، اس منا سبت سے بروز پیر بتاریخ ۱۸؍ صفر المظفر ۱۴۳۷ ؁ھ مولانا کی جامعہ اسلامیہ میں آمد ہوئی۔ مولانا نے امسال فارغ ہونے والے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ علمِ دین کی قدردانی اور شکر ادا کرنا ہر طالبِ علم پر ضروری ہے، مدارسِ اسلامیہ سکون و اطمینان کا مرکز ہیں۔ نیز فرمایا کہ دو باتوں کے ملحوظ رکھنے میں طالبِ علم کی علمی ترقی ہے۔ 
(۱) طالبِ علم باادب ہو : اساتذہ، کتابوں، منتظمین اور ہر اس چیز کا ادب کریں جو حصولِ علم کا ذریعہ ہے۔ سلفِ صالحین کے واقعات کی روشنی میں اپنی بات واضح فرمائی۔ جن علمائے سلف نے نام کمایا ہے ان کے پسِ پردہ ان کا باادب ہونا ہے۔
(۲) طالبِ علم دعاؤوں کا اہتمام رکھے، اور اللہ تعالیٰ سے علم کے مطابق عمل کی توفیق مانگتا رہے۔ 

Share this post

Loading...