دراصل یہ وہ دردناک منظر ہے جو آج جامعہ اسلامیہ جامعہ آباد کے شعبۂ ثانویہ کے اللجنۃ العربیہ (خورد) کے سالانہ جلسہ کے لئے سجائے گئے اسٹیج پر نظر آیا جس کو یہاں کے طلباء کنڑا زبان میں خوبصورت انداز میں ایک ڈرامہ پیش کر کے سماج کی اُس تصویر کو پیش کررہے تھے جس کے عکس سے سماج کا ایک بہت بڑا طبقہ گذررہاہے ۔ اس اسٹیج پر یہی نہیں بلکہ کئی ثقافتی،سماجی اور اصلاحی ڈرامے اور پروگرام طلبہ نے اپنے اپنے انداز میں پیش کئے جو بالخصوص سماج کی بگڑتی صورتحال کی عکاسی کررہی تھی ، اس میں والدین کی نافرمانی کو لے کر سماج میں پیغام دیا جارہا تھا تووہی کنڑا ، اُردو تقاریر کے ذریعہ یہ سمجھانے کی کوشش کی جارہی تھی کہ ایک بہتر شہری بن کر رہنا کسے کہتے ہیں، اور تمام ڈراموں کی نوعیت کو دیکھنے کے بعد یہ محسوس کرنا بڑا آسان ہے کہ جو اس اسٹیج کی رونق دیکھے گا وہ دوبارہ یہ نہیں کہے گا کہ مدارس میں دنیوی تعلیم نہیں دی جاتی ۔ ہندی زبان میں تقریر کا انداز ہو یا عربی زبان میں، انگریز ی زبان میں مکالمے کی بات کریں یا پھر عرب میں سجی چھوٹے چھوٹے عربوں کی گفت و شنید کا تمثیلی مظاہرہ ،عربی بیت بازی کی بات کریں یا اُردو زبان کی بیت بازی کی بات سب بہتر نہیں بلکہ بہترین ،عمدہ نہیں بلکہ اعلیٰ انداز میں پیش کی گئی تھیں، جو حاضرین کاایسا دل موہ لیاکہ طلبہ کے ساتھ ساتھ ان کے پیچھے محنت کرنے والے اساتذہ کو بھی لوگوں نے انعامات کا اعلان کردیا اور جملہ اگر انعامی رقم کا تخمینہ لگایا جائے تو وہ رقمدیڑھ لاکھسے بھی زائد تجاوز کرگئی تھی۔
کہتے ہیں کہ کسی چیز کی مقبولیت اور شہرت کا اندازہ لگانا ہوتو یہ دیکھیں کہ اُس چیز کی نقالی کتنے لوگ کررہے ہیں اور اس نقالی کو لوگ کتنا سرارہے ہیں،فکروخبر کا سب سے مشہور و مقبول ترین پروگرام ’’سیدھی بات ‘‘ جس کے ناظرین ملک و بیرون ملک میں لاکھوں کی تعداد میں اور اسی تعداد میں جس کے مداح ہیں،آج یہاں طلبہ کی ٹیم نے اس کا تمثیلی مظاہر ہ کرتے ہوئے اس کی مقبولیت میں اور اضافہ کردیا ، ہونہار طالب علم بشار نے اینکر کی ذمہ داری بحسن و خوبی نبھاتے ہوئے والدین پر ہورہے ظلم و ستم اور دنیا کی بے غیرتی کو سامنے رکھا تو وہیں اس ٹیم کے طلبہ نے ڈرامائی انداز میں اولڈ ہاؤس او رموڈرن تعلیم کا انجام کے عنوان سے بھی بہترین ڈرامے پیش کئے جو سیدھی بات کا ہی حصہ تھے اور سماج کو ایک بہترین پیغام دینے کی کوشش کی گئی ، جس کو عوام نے خوب سراہا اور کئی انعامات سیدھی بات کے نام رہے۔ اس سے ہٹ کر اس سالانہ اجلاس کی ایک خصوصیت یہ بھی رہی کہ ساڑھے تین گھنٹے کے اس پورے اجلاس میں لگ بھگ ڈھائی سو طلبہ نے حصہ لیا اور شاید ہی کوئی طالبِ علم ہے جو حصہ نہ لیا ہو، یہ شاید جامعہ کی تاریخ میں پہلی بار تھا جو اس انداز میں پروگرام کو ترتیب دیا کیا گیا تھا کہ کوئی بھی طالبِ علم اسٹیج پر آنے سے قاصر رہے۔ نظامت کے فرائض انجام دے رہے طلبہ میں رتی برابر لکنت یا ہیر پھیر نظر نہیں آئی عر،بی پروگرام پیش کرنے والوں کو عربی میں ،اُردو پروگرام پیش کرنے والوں کو اُردو میں ہندی والے کوہندی میں، کنڑا والوں کو کنڑا میں اور پھر انگریزی والوں وانگریزی زبان میں ہی دعوتِ سخن دی جارہی تھی ،من جملہ طو ر پر محسوس ہورہاتھا کہ سالانہ جلسے کی تیاری کئی ماہ سے چل رہی تھی اور شعبہ ثانویہ کے میرِ کارواں مولانا الیاس ندوی ثانویہ کے جملہ اساتذہ کرام کے ساتھ مل کر اس کو کامیاب بنانے میں پوری جدوجہد کررہے تھے۔اللہ نظر بد سے بچائے۔ یاد رہے کہ درجہ سوم عربی (ج)کے طلبہ نے النصیحۃ کے نام سے اور درجہ چہارم عربی (الف)کے طلبہ نے النور۔ ایک شخص ایک کارواں کے نام سے سابق مہتمم جامعہ حضرت مولانا عبدالباری صاحب فکردے ندوی رحمۃ اللہ علیہ کی زندگی پر مشتمل خصوصی نمبر کتاب کا اجراء نائب صدر جامعہ اسلامیہ محترم جناب مولانا محمد اقبال صاحب ملا ندوی کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس پروگرام کے آخر میں شعبۂ ثانویہ کی سالانہ رپورٹ بھی پیش کی گئی۔ آپ کے علم میں ہوگا کہ گذشتہ دو سالوں سے درجہ اول عربی تا چہارم عربی کا تعلیمی وتربیتی نظام جامعہ آباد ہی کے احاطہ میں الگ عمارت و اساتذہ کی زیر سرپرستی جاری کیا گیا ہے، الحمدللہ جس کے مفید ثمرات واضح طور پر دیکھے جارہے ہیں۔
پروگراموں میں حصہ لینے والوں کے اسماء گرامی و تفصیلات
قرأت ...عیسی بن یحیے برماور[نظامت عبد الحمیداسید عید روسہ
(نعت )عربی ترانہ...ابوصفوان اور ساتھی [ابوالحسن یس یم
۱]اردو تقریر...ضیاء اللہ بن رسول صاحب بھدراوتی [عبد الحمید اسید عیدروسہ
۲]نوائطی کوئز...یسع پلوراور سلیط تہامی [عبدالحمید
۳]عربی تقریر...احمد بن شاکر حسین ماوڑ [ابوالحسن
۴]کنڑمکالمہ...شہزان اور ساتھی [فہد شریم
۵]عربی بیت بازی...اسماعیل برماور ؍طلحہ کمٹہ [ابوالحسن
۶]ہندی تقریر...ضیاء الدین بن عبدالحمید بڈو [فہد شریم
۷]عربی ترانہ ...سید نبیغ اور اس کے ساتھی [ابوالحسن
۸]انگریزی مکالمہ...سالک قاسمجی اور ساتھی [ابوالحسن
۹]کنڑتقریر....فائز شیخ [فہد شریم
۱۰]اردو مکالمہ...بشار رکن الدین اور ساتھی [عبدالحمید
۱۱]اردو ترانہ ....نصیر طاہر باپواور ساتھی [عبدالحمید
۱۲]سائنس اور قرآن [ابراہیم اواب
۱۳]اردو؍عربی نظم احمد رکن الدین اور ساتھی [عبدالحمید
۱۴]حدر؍اعجاز قرآنی [ابراہیم اواب
۱۵]سالانہ رپورٹ...سکریٹری اللجنہ العربیہ خورد عبدالحمید [ابراہیم اواب
۱۶]کنڑ نظم ....حبان کولا اور ساتھی [فہد شریم
۱۷]اردو بیت بازی...عبدالرافع مع گروپ؍عبدالمعین مع گروپ [عبدالحمید
۱۸]عربی ترانہ....عبداللہ برماور اور ساتھی [ابراہیم اواب
۱۹]عربی مکالمہ ...منت اللہ عسکری؍ابوالحسن یس یم ساتھی [ ابراہیم اواب
حدر مظاہرہ
نظامت .. عبدالحمید اسید عید روسہ؍فہد شریم؍ابراہیم اواب؍ابوالحسن یس یم
۱)سید نبیغ ابن سید نورالہدی برماور [صلاح بو خاطر ] دبئ شارجہ کے بڑے امام
۲)احمد ابن شاکرماوڑ [مشاری العفاسی کویت کے بڑے امام
۳)عبداللہ ابن سید فضل الرحمٰن برماور[عبداللہ عوّادالجھنی امام حرم مکی
۴)عبد الصّبور ابن نعمان اکرمی[عبدا لرحمٰن سدیس امام حرم مکی
۶)عبداللہ ابن ناصر صدیقہ [ماہر معیقلی امام حرم مکی
Share this post
