جامعہ اسلامیہ جامعہ آباد میں غزلیہ مقابلہ کا انعقاد

دوسرا انعام دانش اٹل کو دیا گیا اور تیسرا انعام عبدالاحد ائیکری کے نام رہا ۔ مذکورہ طلباء کے علاوہ دیگر مساہمین کو بھی خصوصی انعامات سے نوازا گیا ۔ اس غزلیہ مقابلہ کی صدارت کررہے مہتمم جامعہ مولانا عبدالباری ندوی نے اپنے صدارتی خطاب میں طلباء کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی ترقی کے ساتھ طلباء اس طرح کے مقابلوں میں شرکت کرتے رہیں۔ مولانا نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال اس طرح کے مقابلے منعقد کیے جاتے ہیں اور ہرسال نئے چہرے سامنے آتے ہیں جس سے دیگر طلباء کو آگے بڑھنے میں تعاون ملتا ہے ۔ رات قریب ساڑھے گیارہ بجے اس غزلیہ مقابلہ کا اختتام ہوا۔اس موقع پر طلباء جامعہ کے علاوہ شہر کے علماء کی ایک بڑی تعداد موجود تھی ۔ 

Share this post

Loading...