اس کے علاوہ سیمی فائنل و فائنل میں پروجکٹر پر صوتی و صورتی سوالات بھی پوچھے گئے جو حاضرین کی معلومات میں اضافہ اور چہروں پر تازگی و مسرت کا باعث بن رہے تھے۔ سامعین میں اساتذہ جامعہ و طلبائے جامعہ کے علاوہ شہر کے عوام کی بھی ایک تعداد شریک رہی۔ دعا ہے کہ اللہ تعالی مدرسہ ھذا کی علمی و دینی کاوشوں کو شرف قبولیت سے نوازے۔ آمین
(علاقات عامہ :جامعہ اسلامیہ بھٹکل)
Share this post
