ملحوظ رہے کہ تلاوتِ قران پاک سے یوم الریاضہ کا آغاز کیا گیا تھا، اور مہتمم جامعہ اسلامیہ مولانا مقبول کوبٹے صاحب سے اس کے آغاز کے لئے رسمی اجازت لینے طلبہ مارچ کی شکل میں مولانا موصوف تک پہنچے اور اجازت ملنے کے بعد باقاعدہ کھیلوں کا آغاز کیا گیا ۔من جملہ کھیلوں میں ایسے کھیل بھی تھے جو جامعہ کی تاریخ میں پہلی بار پیش کئے گئے اور کچھ طلبہ نے اپنے سائنسی دریافت بھی طلبہ کے سامنے پیش کئے جس میں قابلِ ذکر راکٹ شو ہے ، پانی اور ہوا کے زور سے ایک پلاسٹک کے بوتل کو آسمان میں اُڑان بھرنے کی کیفیت تمام اساتذہ و طلبہ کو اچھنبے میں ڈال دیا۔ حاضرین نے مدرسہ کے طلبہ کے اس انوکھے اور دلچسپ کھیلوں کا مظاہرہ دیکھ کر جہاں لطف اندوز ہوئے خوب سراہا بھی۔ کراٹے میں مضبوط کھیپریل توڑنا، اورطلباء کے پیٹ پر سے گاڑی کا گذارنا ،بائیک شو وغیرہ نے یہ سوچنے پر مجبور کردیاکہ یہ مدرسہ کے میدان میں ہورہاہے عصری اسکول وکالج کے احاطے میں۔ اس موقع پر جامعہ اسلامیہ کے جملہ اساتذہ ناظم و نائبِ ناظم جامعہ و ذمہ داران نے شرکت کی تھی ، بہترین کارکردگی کرنے والے طلبہ کے مابین انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔
Share this post
