ملحوظ رہے کہ یہ جلسہ بانی وصدر جامعہ اسلامیہ بھٹکل ڈاکٹر ملپا علی صاحب کی صدارت میں منعقدہ کیا گیا تھا جس میں سابق صدر شعبۂ حفظ جامعہ اسلامیہ بھٹکل جناب حافظ کبیرالدین صاحب نے حفاظ کرام کا ختم القرآن کرایا۔مہتمم جامعہ اسلامیہ مولانا عبدالباری صاحب ندوی نے ختم القرآن سے پہلے چند اہم باتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پڑھتے وقت خاموش رہنا چاہیے ، قرآن سننے سے اللہ کی رضا حاصل ہوتی ہے اور قرآن سننے سے دل کا زنگ دور ہوتا ہے ۔ان کے علاوہ ناظم جامعہ اسلامیہ بھٹکل ماسٹر محمد شفیع صاحب قاسمی اور نائب ناظم جامعہ اسلامیہ مولانا عبدالعلیم صاحب قاسمی طلباء کو مفید باتوں اور نصیحتوں سے نوازا۔حفاظ کرام میں سے ہر ایک نے مختصرا تلاوت بھی کیا ۔ واضح رہے کہ جامعہ اسلامیہ بھٹکل سے کل ۱۷ طلبہ اور مکتب نوائط کالونی سے ۹ طلبہ اور مکتب چوک بازار سے ۲ طلبہ حفظ قرآن کی دولت سے مالامال ہوئے اور عبدا لمنعم بن اشرفعلی اکرمی نے درجہ ہشتم عربی میں تعلیم حاصل کرتے ہوئے خارجی طور پر اپنی ذاتی محنت سے ۱ سال میں تکمیل حفظ قرآن کی سعادت حاصل کی۔ اس طور پر جملہ ۲۹ طلباء حفظ قرآن کی نعمت سے سرفراز ہوئے اورنورانی تاج کے حقدار ٹہرے ۔خیال رہے جامعہ اسلامیہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اتنی بڑی تعداد میں حفظ قرآن کی تکمیل کی ہے۔اب تک جامعہ اسلامیہ سے حفظ مکمل کرنے والوں کی تعداد پونے چارسوتک پہنچ چکی ہے۔ استاذ جامعہ اسلامیہ جامعہ آباد بھٹکل مولانا اسحاق صاحب کیرالا نے اپنے تدریسی مشغولیات کے باوجود حفظ قرآن مکمل کیا۔اس موقع پر اسٹیج پر قاضی جماعت المسلمین بھٹکل مولانا محمد اقبال ملا ندوی کے علاوہ مہتمم جامعہ و نائب مہتمم جامعہ واساتذہ جامعہ کے علاوہ حفاظ کرام کے سرپرستان بھی موجود تھے۔ ۔مہتمم جامعہ کے شکر یہ کلمات اور ناظم اجلاس مولانا وصی اللہ ندوی کی عائیہ کلمات پر جلسہ اختتام پذیر ہو ا۔
حفظ مکمل کرنے والے طلباء کے اسماء گرامی کچھ یوں ہیں۔
جامعہ اسلامیہ بھٹکل
عبدالتواب ابن محمد زبیر دامداابو
محمد حسان ابن عبدالصمد موٹیا
محمدصحیف ابن صبغۃ اللہ شاہ بندری
شہبازا بن ابو محمد ساوڑا
ابراہیم اواب ابن عبدالقادر دامودی
محمد عمرو ابن مولانا محی الدین جیلانی اکرمی
محمد زکوان ابن حمد انصار بنگلور
مبین الحق ابن سراج الحق انصاری
محمد معاذا بن نصراللہ جکا مرڈیشور
محمد زین ابن محمد آصف خلیفہ
محمد شفیع ابن محمد الیاس آندھرا
محمد فائز ابن عبدالسمیع ائیکری
محمد عوف ابن عبدالرحمن محتشم
محمد افضال ابن ابراہیم افریقہ
عبدالعلیم ابن محی الدین قاضی
ابراہیم اقدس ابن محمد انصار علی اکبرا
محمد شاداب ابن حسن شبر محتشم
جامعہ اسلامیہ مکتب نوائط کالونی سے حفظ قرآن کی تکمیل کرنے والے طلباء
محمد رویض ابن اسماعیل عیدروسہ
احمد ابن ذاکر حسین حافظ
محمد نثار ابن محمد نثار جمعدار
محمد مشوذب ابن نعیم سکری
محمود انس ابن عبدالرحمن رکن الدین
مطیع الرحمن ابن حسین رکن الدین
عدنان احمد ابن محمد امین عجائب
ابوبکر ابن محمد صادق نائیطے
محمد زاہد ابن عبدالرحمن خلیفہ
جامعہ اسلامیہ مکتب چوک بازار
بشیر حمدان ابن محمد انصار بافقی
ثقلین ابن حبیب الرحمن چامنڈی
Share this post
