امسال جامعہ اسلامیہ بھٹکل سے حفظِ قرآن مجیدکی تکمیل کررہے 35طلباء کے اعزاز میں کل بروز بدھ 11مارچ کو منعقد ہوگی اعزازی تقریب

صدر جمعیت علماء تمل ناڈو بحیثیت مہمانِ خصوصی کریں گے شرکت 

بھٹکل 10/ مارچ 2020(فکروخبرنیوز)  جامعہ اسلامیہ بھٹکل سے امسال الحمدللہ پینتیس (35) طلباء حفظ کلام پاک کی سعادت حاصل کی ہے۔ ان حافظ کے اعزاز میں ان شاء اللہ مؤرخہ 15رجب المرجب 1441؁ھ مطابق 11/ مارچ 2020؁ء بروز بدھ بعد نمازِ عشاء ٹھیک نو بجے جامعہ اسلامیہ جامعہ آباد بھٹکل کی مسجد کے احاطہ میں ایک اجلاس رکھا گیا ہے جس میں ان حفاظ کرام کے حفظ کی تکمیل کی جائے گی۔ 
    اس موقع پر بطورِ مہمانِ خصوصی مولانا مفتی سبیل احمد خان صاحب مدظلہ العالی (صدر جمعیت علماء تمل ناڈو، خلیفہ فقیہ الامت حضرت مولانا مفتی محمود حسن صاحب گنگوہیؒ) تشریف لائیں گے۔ 
    تمام حضرا ت سے ان حفاظ کی حوصلہ افزائی اور مہمانِ خصوصی کے بیان سے مستفید ہونے کے لیے شرکت کی گذارش کی گئی ہے۔ 

Share this post

Loading...