فکروخبرکے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے جامعہ اسلامیہ کے مہتمم مولانا عبدالباری ندوی نے بتایا کہ امسال جامعہ اور اس کے شاخوں میں ریکارڈ داخل ہوئے ہیں، جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں جہاں مختلف شاخوں سے آنے والے طلباء کی کثرت ہے وہیں بڑے درجات میں داخلے کے لیے امسال ، ممبئی ، آندھرا، رتناگری ، اور کرناٹک کے مختلف اضلاع سے بھی طلباء اپنے داخلے کی درخواستیں پیش کی ہیں اور ایک سوپچیس کے قریب نئے طلباء نے مختلف درجات میں داخلہ لیا،اسی طرح جامعہ اسلامیہ کی شاخ مکتب جامعہ نوائط کالونی میں امسال قریب 80سے زائد نئے داخلے ہوئے ہیں اور مکتب چوک بازار میں داخلوں کی تعدا د 30کے قریب ہے ،اسی طرح مجموعی طور پر دوسو ۳۵سے زائد طلباء نے جامعہ میں داخلہ لیاہے، اطلاع دی گئی ہے کہ داخلوں میں اضافہ کا امکان ہے کیوں کہ مدرسہ کا آغاز ہوئے ابھی کچھ ہی دن گذرے ہیں۔
Share this post
