بھٹکل: یکم مئی 2019(فکروخبر نیوز) جامعہ اسلامیہ بھٹکل کا سالانہ اجلاسِ عام آج صبح ساڑھے دس بجے جامعہ کی وسیع وعریض مسجد میں منعقد کیا گیا جس میں جامعہ کے ذمہ داروں کے ساتھ طلباء اور ان کے سرپرستوں نے شرکت کرتے ہوئے اس کو کامیاب بنایا۔ پروگرام میں طلباء کے اجمالی نتائج کی پیشی ذمہ داروں کے بیانات ہوئے۔ اسی طرح مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا مقبول احمد کوبٹے ندوی نے سالانہ رپورٹ پیش کی جس میں جامعہ کی سال بھر کی کاردگی پیش کرتے ہوئے اس تعلیمی سال کی کئی ایک خصوصیات پر بھی روشنی ڈالی۔ مہتمم ِ جامعہ نے طلباء کی کارکردگی پیش کرتے ہوئے کئی ایک طلباء کی خدمت میں مبارکبادی بھی پیش کی،اسی طرح اساتذہ کی محنتوں کی سراہنا کرتے ہوئے مزید لگن کے ساتھ تعلیمی میدان میں جٹے رہنے کی امید کا بھی اظہار کیا۔ جامعہ اسلامیہ بھٹکل کو اپنا کسی بھی طرح کا تعاون پیش کرنے والوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے مستقبل میں بھی جامعہ سے اپنی محبت کا ثبوت پیش کرنے کی بات بھی کہی۔ امسال مختلف اضلاع کے مابین مسابقاتی پروگرام کا تذکرہ کرتے ہوئے اس کی تفصیلات بھی بیان کی۔ ناظمِ جامعہ جناب ماسٹر شفیع صاحب شاہ بندری نے ان طلباء کی خدمت میں مبارکبادی پیش کی جنہوں نے اس تعلیمی سال سے خوب فائدہ اٹھاتے ہوئے اس کو کارآمد بنانے کے لیے اپنی کوششیں صرف کیں، انہوں نے طلباء کو اس سے زیادہ محنت کرتے ہوئے آگے بڑھنے کی نصیحت کی۔ ناظمِ جامعہ نے ان طلباء کو محنت اور لگن کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دی جو اس سال اچھے نمبرات سے نہیں لا سکے اور کہا کہ مایوس ہونے کی قطعاً ضرورت نہیں ہے بلکہ مزید محنت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اپنی بات ختم کرتے ہوئے چھٹیوں کو کارآمد بنانے کی نصیحت کی اور کہا کہ سرپرستوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں اور ان کو دینی کاموں سے جڑتے رہنے کی نصیحت بھی کرتے رہیں۔ نائب ناظم جامعہ اسلامیہ بھٹکل اور سابق نائب ناظم مولانا عبدالعلیم قاسمی صاحب نے بھی اپنے تأثرات پیش کرتے ہوئے طلباء کو نصیحتیں کیں۔شعبہئ حفظ کے ذمہ دار مولانا عمران صاحب نے فکروخبر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال شعبہئ حفظ کے نتائج سیکشن کے اعتبار سے ہوتے تھے لیکن امسال اس میں تبدیلی لاتے ہوئے شعبہئ حفظ میں زیر تعلیم طلباء کو پاروں کے اعتبار سے تقسیم کیا گیا اور گروپ میں تقسیم کرتے ہوئے دو دو استادوں نے ان کا امتحان لیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اس طرح کا یہ پہلا تجربہ تھا جو بڑا کامیاب رہا۔ واضح رہے کہ جامعہ کے مکاتب کا اعلان کل صبح ساڑھے بجے متعلقہ مکاتب میں کیا گیا۔
امسال جامعہ کا نتیجہ کچھ اس طرح ہے۔
جامعہ اسلامیہ بھٹکل علیا درجات 84 فیصد
جامعہ اسلامیہ بھٹکل ثانویہ درجات 74.01 فیصد
جامعہ اسلامیہ بھٹکل شعبہئ حفظ 90.00 فیصد
مکتب جامعہ چوک بازار 93.04
مکتب جامعہ نوائط کالونی 95.00 فیصد
مکتب جامعہ کارگیدے 96.00 فیصد
Share this post
