جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں نئے مطبخ کا سنگ بنیاد

بھٹکل : 29دسمبر2021 (فکروخبرنیوز)آج مؤرخہ 24جمادی الاولی 1443ھ مطابق 29/دسمبر 2021ء بروز بدھ بعد نماز عصر پونے پانچ بجے جامعہ اسلامیہ جامعہ آباد میں نئے مطبخ کا سنگ بنیاد نو منتخب صدر مولانا عبدالعلیم صاحب قاسمی کے ہاتھوں رکھا گیا۔ 

اس موقع پر مختصر تقریب کا انعقاد ہوا جس کا آغاز استاد جامعہ مولانا عبدالعلیم صاحب خطیب ندوی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ 

مہتمم جامعہ مولانا مقبول احمد صاحب کوبٹے ندوی نے تمہیدی کلمات پیش کیے۔
نو منتخب ناظم جامعہ مولانا محمد طلحہ صاحب رکن الدین ندوی نے تقریب کی غرض و غایت پر روشنی دالتے ہوئے نئے مطبخ کی تعمیر کے متعلق سے مسلسل فکریں کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا خصوصاً رکن شوریٰ جناب قاضیا ابراہیم صاحب، مولانا سید ہاشم صاحب ندوی، مولانا فضل الرحمن صاحب جوکاکو ندوی وغیرہم کا شکریہ ادا کیا اوریقین دلایا کہ ان شاء اللہ اس کی تعمیر جلد از جلد کی جائے گی۔ 

صدر جامعہ کی دعا پر اس تقریب کا اختتام ہوا۔ 

اس موقع پر صدر جامعہ، ناظم جامعہ، کے علاوہ نائب صدور جامعہ، نائب ناظم جامعہ، اراکین شوریٰ، اساتذہ و طلبہ کی کثیر تعداد شریک رہی۔ 

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ جامعہ کو غلط لوگوں کی نگاہ سے محفوظ رکھے اور جامعہ کی ترقی میں ہر ممکن خدمات کی ہم سب کو توفیق عطا فرمائے۔ آمین

بشکریہ : جامعہ اسلامیہ بھٹکل 

Share this post

Loading...