جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں سالانہ اجلاس

مولاناموصوف نے سال بہ سال جامعہ کی ترقی پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے ذمہ داران اور اساتذہ کا بھی شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر مولانا موصوف نے جامعہ اسلامیہ کی اعانت کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جامعہ کو ترقی کی جانب گامزن کرنے کی فکر کرنے والوں کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا۔اجلاس میں طلباء کے سرپرستان نے کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہوئے نتائج کی سماعت کی ۔ملحوظ رہے کہ عالیہ کے نتائج کا اعلان مولانا خواجہ صاحب ندوی نے ، ثانویہ کے نتائج کااعلان مولانا عبدالسمیع ندوی نے کیا ۔مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ ناظم جامعہ نے مدرسہ کی اہمیت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر اسٹیج پر نائب صدر جامعہ محترم مولانا ملااقبال صاحب ندوی ، ناظم جامعہ ماسٹر محمد شفیع صاحب ، نائب ناظم جامعہ مولانا عبدالعلیم قاسمی موجود تھے۔

Share this post

Loading...