جامعہ اسلامیہ بھٹکل رواں تعلیمی سال کا پہلا شہریہ جلسہ

اس موقع پر مولانا محمد شعیب ندوی استاد جامعہ اسلامیہ بھٹکل نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زمانہ آپ کا منتظر ہے، حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے آپ کوتیارہونا ہے ۔ ماسٹر سیف اللہ صاحب نے طلباء کو مبارکبادی پیش کی اور طلباء کو ایسے پروگراموں میں دلچسپی کے ساتھ شرکت کرنے پر زور دیا ۔ یا د رہے کہ طلباء کا ایک پرچہ بنام ’’ الشروق‘‘ کا اجراء ماسٹر سیف اللہ صاحب نے کیا اور مولانا عبدالاحد فکردے ندوی نے پرچہ کا مختصراً تعارف پیش کیا۔ ملحوظ رہے کہ اس جلسہ کا آغازمحمد امین کی تلاوت سے ہوا ۔ مرفاد مصباح نے بہترین آواز میں نعت پیش کی ۔ جلسہ کی صدارت استاد تفسیر جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا محمد الیاس ندوی نے کی۔ 

Share this post

Loading...