بھٹکل22؍ جون2021(فکروخبرنیوز) جامعہ اسلامیہ کی طرف سے جاری اعلان میں عوام الناس کو اطلاع دی گئی ہے کہ ان شاء اللہ مکتب جامعہ چوک بازار ، مکتب جامعہ نوائط کالونی ، مکتب جامعہ کارگیدے اور مکتب جامعہ بدریہ کالونی میں 10؍ ذیقعدہ 1442ھ مطابق 21؍ جون 2021ء بروز پیر سے اطفال اول (L.K.G) کے لیے داخلے شروع ہوچکے ہیں۔ اس اعلان میں درخواست کی گئی ہے کہ اپنے نونہالوں کو جامعہ اسلامیہ میں داخل کرکے اپنے حق میں آخرت کا سامان کریں۔
واضح رہے کہ جامعہ اسلامیہ کے مکاتب میں ساڑھے تین سال کے بچوں کا داخلہ لیا جاتا ہے ، آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ جامعہ کے مکاتب میں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ بنیادی عصری مضامین بھی پڑھائے جاتے ہیں نیز مکتب جامعہ چوک بازار ، مکتب جامعہ نوائط کالونی اور مکتب جامعہ کارگیدے میں شعبۂ حفظ بھی قائم ہے۔
داخلے کے اوقات صبح دس بجے سے بارہ بجے تک ہے۔
مزید تفصیلات کے لیے ان نمبرات پر رابطہ کریں۔
مکتب جامعہ چوک بازار : 7996037244
مکتب جامعہ نوائط کالونی : 9886586260
مکتب جامعہ کارگیدے : 9986715713
مکتب جامعہ بدریہ کالونی : 9916722711
Share this post
