مولانا نے اس موقع پر تمام مساہمین ، نمائندگی کرنے والے مدارس ، اسکول اور شبینہ مکاتب ، سرپرستان ، باہر سے تشریف لائے مہمانان اور میڈیا کے احباب کا بھی شکریہ ادا کیا اور امیدظاہرکی کہ آئندہ جب بھی جامعہ کی جانب سے کسی بھی پروگرام میں شرکت اور اس میں حصہ لینے کی درخواست کی جائے آپ حضرات اس کو قبول کرتے ہوئے ہمارا تعاون کریں گے۔
آخرینشستوںکی تفصیلات
آج صبح ساڑھے نو بجے سے کانفرنس اور ثانویہ ہالوں میں بیک وقت پروگرام چلتے رہے اور بقیہ مساہمین نے اس میں شرکت کرکے اپنی قسمتآزمائی۔ ٹھیک صبح ساڑھے نو بجے تلاوتِ کلام پاک سے مسنون دعائیں مقابلوں کا انعقاد عمل میں آیا جس میں مکاتب کے اول مکتب تا سوم مکتب کے طلباء نے حصہ لیا۔ اس مقابلہ میں بیس سے زائد طلباء نے حصہ لیتے ہوئے اپنے مکاتب کی نمائندگی کی۔ اسی وقت کانفرنس ہال میں شبینہ مکاتب اور اور اسکولوں کے درمیان چلنے والے کوئز مقابلہ کی دوسرا راؤنڈ شروع کیا گیا جس کا آخری راؤنڈ آج بعد نمازِ عشاء سلطانی محلہ میں منعقدہ اختتامی نشست میں کیا گیا ۔ صبح ساڑھے دس بجے مسابقہ اسکولی طلباء کے درمیان پانچویں تا ساتویں جماعت کے طلباء کے درمیان مسابقہ حفظ قرآن کا دوسرا راؤنڈ منعقد کیا گیا۔ صبح گیارہ بجے کانفرنس ہال میں چہارم عربی تا ہشتم عربی کے مدارس کے طلباء کے درمیان قرأت مسابقہ منعقد کیاگیا جس میں نو مدارس نے اپنی نمائندگی کی ۔ اس پروگرام کے اختتام کے بعد اجتماعی طور پرچہارم عربی تا ہشتم عربی کے مدارس کے طلباء کے درمیان اجتماعی طور پر اسلامی ترانوں کا مقابلہ منعقد کیا گیا جس میں گیارہ گروپ نے حصہ لیا ، ہر گروپ تین طلباء پر مشتمل تھا۔
Share this post
